بین اسٹوکس اور ایلکس ہیلز کو انٹرنیشنل کرکٹ سے معطل کردیا گیا

تحقیقات مکمل ہونے تک دونوں کھلاڑیوں کو کسی بھی انٹرنیشنل میچ کے لیے زیرغور نہیں لایا جائے گا،انگلش کرکٹ بورڈ

ایلکس ہیلز اور بین اسٹوکس کو لندن میں ایک شہری سے جھگڑا کرنے پر معطل کیا گیا۔ فوٹو : فائل

انگلش کرکٹ بورڈ نے بین اسٹوکس اور ایلکس ہیلز کو شہری سے جھگڑے کی پاداش میں انٹرنیشنل کرکٹ سے غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردیا۔

انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے تک دونوں کھلاڑیوں کو کسی بھی انٹرنیشنل میچ کے لیے زیرغور نہیں لایا جائے گا۔


برسٹول میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر بین اسٹوکس نے بورڈ سے معافی طلب کی تھی۔ انگلش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر اینڈریو اسٹراس نے کہا کہ تحقیقات مکمل ہونے تک دونوں پلیئرز کو تنخواہیں ملتی رہیں گی تاہم تاحکم ثانی کسی بھی قسم کی سلیکشن کے لیے انہیں زیر غور نہیں لایا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں برسٹل میں جھگڑے کی وجہ سے بین اسٹوکس کو رات حوالات میں گزارنا پڑی تھی، ایلکس ہیلز بھی اس لڑائی میں ان کے ساتھ شامل تھے، جھگڑے کے باعث اسٹوکس کے دائیں ہاتھ کی ایک انگلی بھی ٹوٹ گئی تھی، اگرچہ پولیس نے انہیں بغیر کوئی چارج لگائے چھوڑ دیا تھا تاہم اب پولیس کے ساتھ ساتھ انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی دونوں کھلاڑیوں کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Load Next Story