بھارت میں کتے کا گوشت بریانی میں استعمال ہونے کا انکشاف

ریاست مہاراشٹرا کے شہر اورنگ آباد میں متعدد کتوں کی لاشیں دیکھی گئی ہیں جن کے اعضاء غائب ہیں


ویب ڈیسک September 29, 2017
حکام نے خدشات ظاہر کیے ہیں کہ بعض ریسٹورینٹس اپنا خرچہ کم کرنے کے لیے کتے کا گوشت استعمال کررہے ہیں۔ فوٹو : فائل

OTTAWA: بھارتی ریسٹورنٹس میں بریانی میں کتے کا گوشت استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر اورنگ آباد کے اینیمل ویلفیئر بورڈ کے ارکان نے خدشات ظاہر کیے ہیں کہ بعض ریسٹورنٹس اپنا خرچہ کم کرنے کے لیے بریانی میں کتے کا گوشت استعمال کر رہے ہیں۔ اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے کمشنر ڈی ایم منگلیکر سے وزیر برائے خواتین و چائلڈ ڈویلپمنٹ مانیکا گاندھی اور مہر ماتھارانی نے ملاقات کی اور اس جانب توجہ مبذول کرائی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں بیف پر پابندی لیکن چھپکلی بریانی دستیاب

متعلقہ حکام کی رپورٹ کے مطابق انہیں شہر کے مختلف مقامات میں متعدد مردہ کتے ملے جن کے جسم کے مختلف اعضاء غائب تھے جس سے انہیں یہ شک ہوا کہ کتوں کے گوشت کو کھانے پینے کی اشیاء میں استعمال کیا جا رہا ہے۔

مہر ماتھارانی نے حکام کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ شہر میں آوارہ کتوں کی تعداد کو مانیٹر کریں تاکہ ان کی تعداد میں ہونے والی غیر معمولی کمی کا پتہ لگایا جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں