کورنگی گیس سلنڈر پھٹنے سے2افراد زخمی ٹینکر تباہ

کورنگی بلال کالونی میں گیس بھر جانے کے سبب تباہ ہونے والے آئل ٹینکر کے قریب لوگ جمع ہیں


Staff Reporter August 05, 2012
کورنگی بلال کالونی میں گیس بھر جانے کے سبب تباہ ہونے والے آئل ٹینکر کے قریب لوگ جمع ہیں۔ فوٹو ایکسپریس

THIMPHU: کورنگی میں ویلڈنگ کا گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی اور قریب ہی کھڑا ٹینکر تباہ ہوگیا، آگ لگنے سے 2 افراد جھلس گئے، بلال چورنگی کے قریب ویلڈنگ کی دکان میں کام کے دوران سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی اور قریب کھڑا ٹینکر تباہ ہو گیا جس سے دکان کا مالک شیر محمد اور ملازم اسلم جھلس کر زخمی ہو گیا.

زخمیوں کو سول اسپتال پہنچایا گیا، پولیس کے مطابق شیر محمد ٹینکر میں ویلڈنگ کا کام کر رہا تھا کہ اچانک گیس کا سلنڈر پھٹ گیا،ٹینکر کی ٹنکی میں گیس بھر جانے سے وہ بھی دھماکے سے پھٹ گئی، دھماکا اتنا شدید تھا کہ علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں