آرتھرایک اسپنر کم کھلانے کی وضاحتیں دینے لگے

پچ پرگھاس دیکھتے ہوئے صرف یاسرشاہ کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا،کوچ


Sports Desk September 29, 2017
پچ پرگھاس دیکھتے ہوئے صرف یاسرشاہ کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا،کوچ فوٹو: فائل

NEW YORK: پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر ایک اسپنر کم کھلانے کے فیصلے کی وضاحتیں دینے لگے،ان کا کہنا ہے کہ پچ پر گھاس دیکھتے ہوئے صرف یاسر شاہ کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا،ابوظبی ٹیسٹ کے پہلے روزآغاز اور اختتام پر اچھی بولنگ نہیں کرسکے۔

تفصیلات کے مطابق ابوظبی ٹیسٹ میں سری لنکا نے 3اسپنرز کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا جبکہ پاکستان نے صرف یاسرشاہ پر انحصار کرتے ہوئے 3 پیسرز آزمانے کا فیصلہ کیا جو کامیاب ثابت نہیں ہوا،پارٹ ٹائم بولرز حارث سہیل بھی زیادہ متاثرکن نہیں رہے، پہلے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہاکہ ایک اسپنر کم کھلانے کا کوئی پچھتاوا محسوس نہیں کرتے، پچ پر گھاس دیکھتے ہوئے صرف ایک ریگولر سلو بولرکے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا،اصل مسئلہ یہ ہے کہ بولرز پہلے روز آغازکے 6اوراختتامی 8 اوورز میں نئی گیند سے اچھی بولنگ کرکے پچ کا فائدہ نہیں اٹھا سکے،دوسرے دن ابتدا میں ہی وکٹیں حاصل کرکے حریف ٹیم کو دباؤمیں لانے کی کوشش کرینگے۔

انھوں نے کہا کہ محمد عامر ابتدا میں ردھم میں نہیں تھے لیکن بعد میں اچھی بولنگ کی،پیسر کی بہترین کرکٹ ابھی باقی ہے، نوجوان سری لنکن ٹیم نے اپنے ٹیلنٹ کی جھلک دکھلائی ہے،اس کو آسان سمجھنے کی غلطی نہیں کرسکتے، جوابی اننگز میں اچھا مجموعہ ترتیب دینے کی کوشش کرینگے،انھوں نے کہا کہ مصباح الحق اور یونس خان عظیم بیٹسمین تھے،ان کا خلا پُرکرنے کیلیے وقت درکار ہوگا،اوپنرز سمیع اسلم اور شان مسعود باصلاحیت ہیں، اظہرعلی،اسد شفیق اور بابر اعظم جیسے اچھے بیٹسمین توقعات کا بوجھ اٹھانے کیلیے تیار ہیں، حارث سہیل کی تکنیک بھی بہترین ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں