آسٹریلیا نے بھارت کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی کا مزہ چکھ ہی لیا

جواب میں بھارتی ٹیم 8 وکٹ پر 313 رنز بنا پائی


Sports Desk September 29, 2017
جواب میں بھارتی ٹیم 8 وکٹ پر 313 رنز بنا پائی: فوٹو : فائل

آسٹریلیا نے آخر بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی کا مزہ چکھ ہی لیا، چوتھے میچ میں کینگروز کی 21 رنز کی فتح سے کینگروز کی مسلسل فتوحات کو بھی بریک لگ گیا۔

اس کامیابی میں ڈیوڈ وارنر اور ایرون فنچ نے اہم کردار ادا کیا، جنھوں نے ٹیم کو 231 رنز کی اوپننگ شراکت فراہم کی، وارنر نے 124 اور فنچ نے 94 رنز بنائے، آسٹریلیا 5 وکٹ پر 334 رنز بنانے میں کامیاب رہا، امیش یادیو نے 4 وکٹیں لیں۔

جواب میں بھارتی ٹیم 8 وکٹ پر 313 رنز بنا پائی، کیدھر جادھیو نے 67 اور روہت شرما نے 65 رنز اسکور کیے، کین رچرڈسن نے 3 اور کولٹر نیل نے 2 وکٹیں لیں۔ اس ناکامی سے ویرات کوہلی، دھونی کا مسلسل 9 ون ڈے فتوحات کا ریکارڈ نہیں توڑ پائے تاہم ان کے ساتھ اس اعزاز میں شریک رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں