پنجاب کالعدم تنظیموں کیخلاف کریک ڈائون درجنوں گرفتار
کالعدم تنظیم لشکری جھنگوی کے 11 رہنمائوں کو گرفتار کر کے لاہور کی جیلوں میں نظر بند کر دیا ۔
وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایت پر پنجاب بھر میں کالعدم تنظیموں بالخصوص لشکر جھنگوی کے خلاف کریک ڈائون شروع کردیا گیا ۔
جمعے کو لشکر جھنگوی کے سربراہ ملک اسحاق کو بھی نظر بند کر کے جیل منتقل کر دیا گیا تھا جبکہ دیگر کالعدم تنظیموں کے رہنمائوں اور اہم کارکنوں کی گرفتاریوں کی حکمت عملی بھی مرتب کی جارہی ہے۔ حساس اداروں کی رپورٹ پر لاہور پولیس نے ہفتے کو کریک ڈائون کرکے کالعدم تنظیم لشکری جھنگوی کے 11 رہنمائوں کو گرفتار کر کے لاہور کی جیلوں میں نظر بند کر دیا ۔فیصل آباد سینمائندہ ایکسپریس کے مطابق فیصل آباد پولیس نے اقبال ٹائون سے سلیمان جھنگوی، ٹھیکر یوالا سے منور سجاد عثمانی اور ملت ٹائون محمد زاہد کو گرفتار کر کے ایک ماہ کیلیے جیل بھیج دیا۔ چھاپوں کے بعد کالعدم تنظیموں کے سرگرم کارکن زیر زمین چلے گئے۔
واصوآستانہ اور رجانہ سے نمائندگان ایکسپریس کے مطابق تھانہ کوٹ شاکر کے موضع اوراں سے مولانا رمضان حیدری ، اڈا پھلور سے مقامی مدرسہ کے مہتمم قاری محمد ندیم جبکہ کمالیہ سے ملک کاشف اقبال کر حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ حافظ آباد میں پولیس نے 2 افرادگرفتار کر لیے جن میں اہل سنت والجماعت کے ضلعی رہنما رانا غلام صفدر اور ضلعی صدر ملک اختر شامل ہیں۔ پنجگرائیں اور دریا خان سے نمائندگان ایکسپریس کے مطابق اہلسنت والجماعت کے 11 کارکنان گرفتار کیے گئے تاہم احتجاجی دھرنے پر انتظامیہ نے انھیں رہا کر دیا ۔ملتان سے نمائندگان ایکسپریس کے مطابق پولیس نے کالعدم لشکر جھنگوی کے خلاف جنوبی پنجاب میں کریک ڈائون کرکے 49 کارکنوں کو گرفتار کرلیا جبکہ متعدد روپوش ہوگئے ۔