اسٹیل ملزکرپشن کیسنیب 2 سال بعد بھی رپورٹ تیارنہ کرسکا

سپریم کورٹ نے سال 2009 میں اسٹیل ملزمیں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کی خبروں پر از خود نوٹس لیا تھا۔


Wajid Hameed February 24, 2013
سپریم کورٹ نے سال 2009 میں اسٹیل ملزمیں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کی خبروں پر از خود نوٹس لیا تھا۔ فوٹو: فائل

پاکستان اسٹیل ملزمیں 20 ارب سے زائدکی مبینہ کرپشن کی تحقیقات 2سال گزرجانے کے باوجودنیب کی تحقیقاتی ٹیم انکوائری رپورٹ مکمل کرکے نیب کے ایگزیکٹوبورڈ کومزید کارروائی کیلیے پیش نہ کر سکی۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں آئندہ منگل کو اسٹیل مل کیس کی سماعت ہونی ہے جس میںنیب سے اسٹیل مل کرپشن کیس کی انکوائری رپورٹ سے متعلق پوچھا جائیگا۔ سپریم کورٹ نے سال 2009 میں اسٹیل ملزمیں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کی خبروں پر از خود نوٹس لیتے ہوئے اس کی فارنسک رپورٹ عدالت میں پیش کرنیکاحکم دیاتھا۔ ایف آئی اے کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اسٹیل مل کی اس وقت کی انتظامیہ نے بیرون ملک سے خام مال مہنگے داموں خریدا اور اس سے اسٹیل مل کی مصنوعات کو سستے داموں فروخت کیا گیا جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ۔

ایف آئی اے نے معاملے کی انکوائری کی اوربعد ازاں اسے وزارت داخلہ کی جانب سے روکاگیا توکیس کی انکوائری نیب کے حوالے کی گئی تھی لیکن نیب کراچی ریجنل آفس کی تحقیقاتی ٹیم 2سال میں بھی تحقیقات مکمل نہ کر سکی۔اس ضمن میںنیب کے ترجمان ظفر اقبال سے رابطہ کیا گیا توانھوں نے کہا کہ اسٹیل مل کیس کی رپورٹ نیب کراچی کی جانب سے موصول نہیںہوئی ہے جب فائنڈنگ ملے گی تونیب کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میںپیش کی جائیگی، اس وقت تک ٹیم اپناکام کررہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں