ملک کے حالات اچھے نہیں خدا خیر کرےپیر پگارا

پولیس کے پاس دہشتگردوں کے نام پتے ہیں لیکن حکومت کراچی میں امن کیلیے سنجیدہ نہیں


Staff Reporter February 24, 2013
پولیس کے پاس دہشتگردوں کے نام پتے ہیں لیکن حکومت کراچی میں امن کیلیے سنجیدہ نہیں۔ فوٹو: ایکسپرس/فائل

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا پیر صبغت اللہ شاہ راشدی نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور پیپلز پارٹی کی نورا کشتی کا میں نے 14دسمبرکو حیدر آبادکے جلسہ عام میں ہی بتا دیا تھا ۔

ملک کے حالات اچھے نہیں خدا خیر کرے، ہم دعا کریں گے ۔ کراچی کے حالات بہتر کرنے کیلیے حکومت سنجیدہ نہیں ، انتظامیہ چاہے تو پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کے پاس دہشت گردی کرنے والوں کے ایڈریس نام اور ان کی تمام تر معلومات موجود ہیں۔ میرحسن کھوسو، سرادر ذوالفقار سرکی کی مسلم فنکشنل میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ یہ ہمارے پرانے دوست ہیں اور اب سیاست میں بھی ہمارے ساتھ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتے کو سردار ذوالفقار سرکی کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر امتیاز احمد شیخ ، سردارغوث بخش مہر، کامران ٹیسوری و دیگر بھی موجود تھے ۔

6

پیر پگارا نے کہا کہ سیاست میں کبھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے جاتے۔ پیپلز لوکل کورنمنٹ ایکٹ 2012کی واپسی پیپلز پارٹی نے کر دی ہے اور پیپلز پارٹی سے ہم نے یک نکاتی ایجنڈے پر علیحدگی اختیار کی تھی لیکن ابھی تک ہمارا پیپلزپارٹی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ۔ اس موقع پر میر حسن کھوسو نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں میرے اختلافات 2010ء سے چل رہے تھے ۔ سردار ذوالفقار سرکی نے کہا کہ میں اپنی برادریوں سمیت پیر پگارا کی قیاد ت پر اعتماد کرتے ہوئے مسلم لیگ فنکشنل میں شمولیت کا اعلان کر رہا ہوں۔ پریس کانفرنس کے بعد میر حسن کھوسو نے سندھ اسمبلی کی رکنیت کا استعفیٰ پیر صاحب پگارا کو پیش کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |