پشاور رنگ روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی

دھماکا رنگ روڈ کے علاقے شنواری ٹاون میں ایک نجی اسپتال کے قریب ہوا ہے


ویب ڈیسک September 29, 2017
واقعے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ فوٹو: فائل

رنگ روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں رنگ روڈ کے علاقے شنواری ٹاون میں ایک نجی اسپتال کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔

ایس ایس پی آپریشنز پشاور کے مطابق دہشت گردوں نے پہلے سے بارودی مواد نصب کررکھا تھا ۔ واقعے میں زخمیوں ہونے والوں کی حالت تشویشناک نہیں۔

دھماکے کچھ گھنٹے قبل ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان نے میڈیا کو بتایا تھا کہ یاسین آباد کے علاقے میں حساس ادارے اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا جس میں 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دہشت گردوں سے 34 کلو بارودی مواد، آئی ای ڈیز، ڈیٹونیٹرز، بال بیرنگ، پرائما کارڈ، دستی بم، بیٹری سیل اور دیگر مواد بھی برآمد ہوا ہے۔دہشت گرد شہر میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے جسے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور میں 10 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کررکھی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں