پشاورمیں محرم الحرام کے دوران دہشتگردی کا خطرناک منصوبہ ناکام بنا دیا گیا
دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، دستی بم، اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا، پولیس
پولیس نے محرم الحرام کے دوران شہر میں بدا منی پھیلانے کا خطرناک منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
پشاور پولیس نے تھانہ چمکنی کے علاقے میں انٹلی بیس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ کارروائی کے دوران زیر تعمیر مکان میں سے بھاری مقدار میں بارودی مواد بھی بر آمد کر لیا گیا، بارودی مواد میں پلاسٹک کے دو ڈرم میں اعلیٰ کوالٹی سیفٹی فیوز نصف بنڈل پرائما کارڈ، بال بیرنگ، پائپ بم ، تین کلو ڈائنامائٹ ، الیکٹرک اور نان الیکٹرک ڈیٹونیٹر، میگنیٹ بم شامل تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں رازم خان عرف ابراہیم کا تعلق گڑھی فضل حق متھرا اور شیر مقیم حیات کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے جن کے خلاف تھانہ چمکنی میں مقدمہ درج کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا جب کہ عدالت نے ملزمان کو جسمانی ریمانٖڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔