کراچی سے ٹورنٹو جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ تمام مسافرمحفوظ

پرواز کے ہائیڈرالک سسٹم میں خرابی کی نشاندہی کی گئی، جب کہ جہاز کے پہیے بھی نہیں کھل رہے تھے.


ویب ڈیسک February 24, 2013
پرواز میں معمولی نوعیت کی خرابی تھی اگر ضرورت پڑی تو اسے مانچسٹر ائیر پور ٹ پر صحیح کردیا جائیگا,مشہود تاجور ۔ فوٹو: فائل

کراچی سے ٹورنٹو جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 783 نے ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تاہم تمام مسافرمحفوظ رہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے ٹورنٹوجانے والی پرواز پی کے 783 نے صبح 9.15 پر ٹیک آف کیا جس کے فوری بعد پرواز کے ہائیڈرالک سسٹم میں خرابی کی نشاندہی کی گئی، جب کہ جہاز کے پہیے بھی نہیں کھل رہے تھے، کراچی ایئرپورٹ پر جہاز کی ہنگامی لینڈنگ کرانے کی کوشش کی گئی، جو ناکام رہی جس کے بعد طیارے کا فیول کم کرنے کےلئے چکر لگوا کر تقریباً 10 بجے لینڈنگ کرائی گئی، جہاز میں 300 مسافر سوار تھےجو محفوظ رہے، لینڈنگ کے وقت کراچی ایئرپورٹ پرسیکیورٹی اور امدادی اداروں کو الرٹ کردیا گیا تھا۔


ترجمان پی آئی ے مشہود تاجور کے مطابق جب پرواز کو مانچسٹر کے لیے روانہ کردیا تو جہاز کے کپتان کے پاس ہائیڈرولنگ سسٹم کی خرابی کی انڈیکیشن آرہی تھی جس کے بعد جہاز کو دوبارہ اتارنے کی کوشش کے دوران پتہ چلا کہ لینڈنگ گیئر کھل رہا ہے تاہم اس کی انڈییکیشن کاک پٹ میں نہیں آرہی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں