نواز شریف کے بچوں اور داماد کے وارنٹ گرفتاری جاتی امرا پہنچا دیے گئے
نواز شریف کے پرسنل سیکریٹری قمر زمان نے سمن وصول کیے
KARACHI:
احتساب عدالت اسلام آباد کے حکم پر نیب ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے نواز شریف کے بچوں اور داماد کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاتی امرا پہنچا دیے۔
احتساب عدالت اسلام آباد کی جانب سے نوازشریف کے تینوں بچوں مریم نواز، حسین نواز، حسن نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق سمن کی تکمیل کروانے کیلئے نیب کی ٹیم پولیس کے ہمراہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے گھر جاتی امرا پہنچی جہاں سیکیورٹی اہلکاروں نے نیب کی ٹیم کو روکنے کی کوشش کی لیکن ٹیم زبردستی جاتی امرا کانفرنس روم میں بیٹھ گئی اور مطلوبہ افراد کے بارے میں معلومات مانگی جس پر بتایا گیا کہ تمام مطلوبہ افراد بیرون ملک ہیں۔
ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم نے نواز شریف کے بچوں اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاتی امرا پہنچادیے جو نواز شریف کے پرسنل سیکریٹری قمر زمان نے وصول کیے۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نوازشریف ان کے بچوں اور داماد کے خلاف دائر ریفرنسز کی سماعت کی تھی۔ سماعت کے دوران نواز شریف تو پیش ہوئے تاہم ان کے بچے، حسین، حسن، مریم نواز اور دامار کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے حسن، حسین، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو 2 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے۔