نیب بلوچستان نے محکمہ تعلیم میں كرپشن کا كھوج لگا لیا

اكاؤنٹنٹ جنرل آفس كے افسران كی ملی بھگت سے محكمہ تعلیم میں سینكڑوں جعلی اساتذہ بھرتی كیے گئے


ویب ڈیسک September 29, 2017
اكاؤنٹنٹ جنرل آفس كے افسران كی ملی بھگت سے محكمہ تعلیم میں سینكڑوں جعلی اساتذہ بھرتی كیے گئے ۔ فوٹو : فائل

لاہور: قومی خزانے كو كروڑوں روپے كا نقصان پہنچانے پر نیب بلوچستان نے محكمہ تعلیم كے ڈائریكٹر سمیت 9 افراد كے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر كردیا۔

نیب بلوچستان نے محكمہ تعلیم اور اكاؤنٹنٹ جنرل آفس بلوچستان كے ذمہ دار افسران كی كرپشن كا كھوج لگا لیا ہے۔ قومی خزانے كو كروڑوں روپے كا نقصان پہنچانے پر نیب بلوچستان نے محكمہ تعلیم كے ڈائر یكٹر، ایڈیشنل ڈائریكٹر، ڈسٹركٹ، ڈپٹی ڈسٹركٹ آفسیر ایجوكیشن، اے جی آفس كے سینئر آڈیٹرز سمیت 9 افراد كے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر كردیا۔

نیب بلوچستان نے محكمہ تعلیم میں اساتذہ كی جعلی بھرتیوں سے متعلق شكایت كا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات كا آغاز كیا تو انكشاف ہوا كہ محكمہ تعلیم اور اے جی آفس بلوچستان كی ملی بھگت سے بنیادی تعیناتی اور ٹرانسفر پوسٹنگ ظاہر كركے محكمہ تعلیم میں سینكڑوں افراد كو بھرتی كیا گیا، كیس كے مركزی ملزم ڈپٹی ڈسٹركٹ ایجوكیشن آفسیر غفران احمد نے محكمہ تعلیم میں سینكڑوں افراد كے جعلی پے فارمز كی تصدیق كركے اے جی آفس بھیجوایا جسے اے جی آفس بلوچستان كے متعلقہ افسران نے مزید تصدیق اور قانونی تقاضے پورا كیے بغیر مذكورہ افراد كی تنخوائیں جاری كردیں۔

نیب كی تحقیقاتی ٹیم نے سیكریٹری تعلیم كو اس بابت آگاہ كیا تو اُنكی جانب سے بھی ان اساتذہ كی بھرتی سے متعلق لاعلمی كا اظہار كیا گیا جس پر نیب بلوچستان نے مختلف ڈا ئریكٹرز اور مختلف ادوار كے ذمہ داران كے خلاف 3 الگ كیسز كی تحقیقات كا آغاز كیا۔ اس سلسلے میں سابقہ ڈا ئریكٹر اسكولز عبدالقیوم بابئی و دیگر اور سابقہ ڈا ئریكٹر اسكولز عبدالكریم قیازئی كے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر كیا جا چكا ہے جب كہ محكمہ تعلیم كے سابقہ ڈائریكٹر محمد یوسف، ایڈیشنل ڈائریكٹر نظام الدین مینگل، ڈسٹركٹ آفیسر ایجوكیشن محمد فاروق، ڈپٹی ڈسٹركٹ آفسیر ایجوكیشن اور اے جی آفس كے پانچ افسران كے خلاف سینكڑوں اساتذہ كی جعلی بھرتیوں كے خلاف آج ریفرنس دائر كر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں