وزیر تعلیم سندھ کے متعصبانہ بیان سے عوام کو صدمہ پہنچا الطاف حسین

حیدرآباد کے عوام اشتعال انگیز بیان پر پُرامن احتجاج کریں اور سرکاری ونجی املاک کو ہرگز نقصان نہ پہنچائیں، الطاف حسین


ویب ڈیسک February 24, 2013
حیدرآباد کے عوام اشتعال انگیز بیان پر پُرامن احتجاج کریں اور سرکاری ونجی املاک کو ہرگز نقصان نہ پہنچائیں، فوٹو: فائل

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ وزیر تعلیم سندھ کے متعصبانہ بیان سے حیدرآباد کے عوام کو دکھ اور صدمہ پہنچا ہے۔

ایم کیوایم حیدرآباد زونل کمیٹی کے ارکان سے ٹیلی فون پر گفتگو میں الطاف حسین نے کہا کہ ہم کل بھی سندھ کی تقسیم کےخلاف تھے آج بھی ہیں، جب بھی موقع ملا حیدرآباد، دادو، ٹھٹھہ، لاڑکانہ، جیکب آباد، خیرپور اور کشمور سمیت پاکستان کے ایک، ایک شہر میں جامعات تعمیر کریں گے۔

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ حیدرآباد کے عوام اشتعال انگیز بیان پر پُرامن احتجاج کریں اور سرکاری ونجی املاک کو ہرگز نقصان نہ پہنچائیں، دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ کے بیان پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے سخت رد عمل کا اظہار کیا، اس موقع پر رابطہ کمیٹی کےبیان میں کہا گیا ہے کہ پیر مظہر الحق کے حیدر آباد میں سرکاری یونیورسٹی کے قیام کی مخالفت نے سندھ کی تقسیم کی بنیاد رکھ دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں