بلوچستان ایف سی کے ٹارگٹڈ آپریشن میں ایک ملزم ہلاک 4 گرفتار

ملزموں کے قبضے سے درجنوں دستی بم، راکٹ لانچر، دھماکہ خیزمواد، 12 کلاشنکوف اور بھاری تعداد میں گولیاں برآمد ہوئی.

ملزموں کے قبضے سے درجنوں دستی بم، راکٹ لانچر، دھماکہ خیزمواد، 12 کلاشنکوف اور بھاری تعداد میں گولیاں برآمد ہوئی. فوٹو:فائل

گلستان میں ایف سی کے ٹارگٹڈ آپریشن میں ایک مبینہ ملزم ہلاک اور 4 کو گرفتار کرلیا گیا, ملزموں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد۔


ذرائع کے مطابق ایف سی نے گلستان کے علاقے عبدالرحمان زئی میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک مبینہ ملزم ہلاک جبکہ 4 کو گرفتار کرلیا گیا جن میں سے دو فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوگئے۔

ملزموں کے قبضے سے درجنوں دستی بم، راکٹ لانچر، دھماکہ خیزمواد، 12 کلاشنکوف اور بھاری تعداد میں گولیاں برآمد ہوئی، دوسری طرف علاقہ مکینوں نے آپریشن کےخلاف جنگل کیمپ کے قریب احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ چمن شاہراہ بند کردی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story