خوابوں کی تعبیر

آپ کے خوابوں کی تعبیریں جانیے۔


آپ کے خوابوں کی تعبیریں جانیے۔ فوٹو : فائل

بیت اللہ کی زیارت
محمد بلال عمر(لاہور)
خواب:۔میں نے خواب دیکھا کہ میں خانہ کعبہ کے سامنے موجود ہوں اور طواف کررہا ہوں اس کے بعد میں وہیں بیٹھ کر دعا مانگے جاتا ہوں ۔ اس دوران ہی میری آنکھ کھل گئی۔
تعبیر:۔ آپ کا خواب اچھا ہے اور اشارہ کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے آپکو عمرہ یا حج کی سعادت نصیب ہوگی ۔ اللہ کی رحمت کا سایہ ہوگا۔ رزق میں برکت اور مال و وسائل میں فراوانی ہوگی۔ آپ کو شش کریں کہ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔ حسب توفیق صدقہ و خیرات کریں اسے کے ساتھ ساتھ قرآن پاک کی با ترجمہ تلاوت کا بھی اہتمام کیا کریں۔

بارونق بازار
ایمن رسول(گوجرانوالہ)
خواب:۔میں نے خواب میں دیکھا کہ میں ایک پررونق بازار سے گزر رہی ہوں، میرے ساتھ میرے میاں بھی ہیں ہم خوب رونق دیکھ کر خوش ہو رہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ بچوں کے لئے چیزیں بھی خرید رہے ہیں۔ اگرچہ عید کا موقع نہیں ہے مگر رونق سے یہی لگتا ہے کہ جیسے عید قریب ہے۔ اسی رش میں ایک جنازہ گزر رہا ہوتا ہے اور میں ایک سائیڈ پر کھڑی ہوجاتی ہوں۔ اس کے بعد جب وہ واپس آتے ہیں تو ہم اپنی شاپنگ دوبارہ سے شروع کر دیتے ہیں۔
تعبیر: یہ سعد خواب ہے اور اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی ہے آپ کی عزت اور توقیر میں اضافہ ہوگا اور آپ کی صحت اور تندرستی میں اضافہ ہو گا۔ آپ کے کاروبار میں برکت ہو گی اور رزق میں اضافہ ہو گا۔ جس سے آپ کے مال اور وسائل میں بہتری آئیگی ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حیی یا قیوم کا ورد بھی جاری رکھیں اور کچھ اللہ کی راہ میں خیرات کیا کریں۔

تلاوت کلام پاک
شمسہ (لاہور)
خواب:۔میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے گھر قرآن پاک کھول کر بیٹھی ہوں اور سورۃ آل عمران کی تلاوت کر رہی ہوں۔ نام مجھے اس لئے یاد رہ گیا کہ میں نے پڑھنے سے پہلے باقاعدہ اس کو تلاش کر کے تلاوت شروع کی۔ برائے مہربانی اس کی تعبیر بتا دیں اتنا تو مجھے اندازہ ہے کہ قرآن کریم کی تلاوت کرنا مبارک ہے اسی لئے میں اس کی تعبیر جاننا چاہتی ہوں۔
تعبیر:ماشاء اللہ بہت ہی مبارک خواب ہے اور ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آپ کو لوگوں میں بزرگی اور توقیر حاصل ہو گی مزید یہ بھی اشارہ ہے کہ اگر آپ کے ذمہ کوئی قرض ہے تو وہ بھی اتر جائے گا۔ آپ کا ذہن اللہ کی طرف رہے گا اور مال و رزق میں اضافہ ہو گا۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی لازمی کریں اور رات کو سونے سے قبل نبی کریم ﷺ کی سیرت پاک ؐ کا مطالعہ کیا کریں۔ کثرت سے یا حیی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔

چین کی چوری
حرا علی قیوم (لاہور)
خواب: میں نے خواب میں دیکھا کہ میں ایک رشتہ دار کے ہاں شادی کے فنکشن میں موجود ہوں۔ اس میں خاندان کے کافی لوگ جمع ہیں اچانک میری نظر ایک چین پر پڑتی ہے جو میری کرسی کے بالکل ساتھ پڑی ہوتی ہے۔ میں کوشش کرتی ہوں کہ نظر بچا کر کسی طرح اٹھا لوں اور میں اپنے پاؤں کی مدد سے اس کو کرسی کے نیچے کرتی ہوں اور نظر بچا کر اٹھا کراپنے پرس میں ڈال لیتی ہوں۔
تعبیر: یہ خواب ظاہر کرتا ہے کہ خدا نہ کرے کہ آپ کو پریشانی غم یا مصیبت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ بیمار ہو جائیں یا گھر کا کوئی فرد بھی بیمار ہو سکتا ہے جس سے گھر میں پریشانی آ سکتی ہے۔ کاروبار میں کوئی رکاوٹ یا بندش بھی ہو سکتی ہے جس سے قرض لینے کی بھی نوبت آ سکتی ہے۔آپ کوشش کریں کہ رزق حلال کا اہتمام کریں اور نماز پنجگانہ کی پابندی لازمی کریں۔ کثرت سے یا حیی یا قیوم کا ورد کریں اور کچھ صدقہ خیرات کریں۔

موٹاپا
سُنبل حنیف (گوجرانوالہ)
خواب: میں نے خواب میں دیکھا کہ میں کالج میں اپنی دوستوں کے ساتھ کینٹین میں ہوں۔ ہم سب مزے سے کھا پی رہے ہیں اور خوب ہنسی مذاق کر رہے ہیں۔ اسی دوران میری ایک پرانی دوست مجھے ڈھونڈتی ہوئی ادھر آ جاتی ہے اور مجھے کہتی ہے کہ تم کتنی موٹی ہو گئی ہو ۔ یہ بات سن کر سب میرا مذاق اڑانے لگ جاتے ہیں اور جب میں خاص طور پر خود کو کامن روم میں جا کر دیکھتی ہوں تو واقعی مجھے بھی لگتا ہے کہ میرا وزن کافی بڑھ گیا ہے۔ یہ دیکھ کر میں کافی پریشان ہو جاتی ہوں اور دل ہی دل میں پکا ارادہ کرتی ہوں کہ آج سے میں لازمی واک بھی کروں گی اور ڈائیٹ بھی۔ اس کے بعد مجھے نہیں یاد کہ آگے کیا ہوتا ہے۔
تعبیر:پریشانی کی بات نہیں آپ کا خواب اچھا ہے اور اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ کی مہربانی سے رزق میں اضافہ ہو گا۔ گھر میں خوشحالی اور فارغ البالی ہو گی۔ زندگی میں کامیابی ملے گی۔ گھر میں آرام و سکون ہو گا۔ کاروبار میں برکت کی وجہ سے مالی وسائل میں بھی اضافہ ہو گا۔ آپ کوشش کریں کہ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا حیی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔

شادی
ظل ہما (ملتان)
خواب: میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے گھر میں ہوں جو بہت سجا ہوا ہے اور سب لوگوں نے خوب زرق برق کپڑے پہنے ہوئے ہیں ۔ خود میں بھی بہت تیار ہوں اور دلہن کی طرح سجی ہوئی ہوں۔ گھر میں خوب شور شرابا ہے یعنی عموماً شادی والے گھر میں ہوتا ہے، اسی طرح کا شور برپا ہے۔
تعبیر: یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کہ کوئی مصیبت یا بلا میں گرفتار ہو سکتے ہیں۔ کسی بیماری کا سامنا ہو سکتا ہے۔ کسی بھی نا گہانی مصیبت سے بچنے کے لئے ہر جمعرات کو گیارہ روپے صدقہ کریں۔ کثرت سے یا حیی یا قیوم کا ورک کریں اور روزانہ تلاوت پاک کی تلاوت کریں۔

گھر کے ستون کا گرنا
سمیہ ذوالفقار۔ ملتان
خواب:میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنی امی کے گھر ہوں اور ہم سب صحن میں بیٹھے چائے پی رہے ہیں، اسی دوران میری دادی گھر میں داخل ہوتی ہیں جنہوں نے بہت زرق برق لباس پہنا ہوتا ہے۔ ہم ان کو بھی چائے پیش کرتے ہیں لیکن اچانک ہمارے صحن کے ساتھ برآمدے میں جو ستون بنے ہوئے ہیں ان میں سے ایک ٹوٹ جاتا ہے۔ اسی خوف میں میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر: آپ کا خواب ظاہر کرتا ہے کہ خدانخواستہ کوئی مشکل وقت نہ آن پڑے۔ گھر میں سب لوگوں کا صدقہ دیں قرآن خوانی کرائیں۔ گھر میں سب لوگ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں۔ کثرت سے یا حییُّ یا قیُّوم کا ورد کریں اور حسب توفیق صدقہ و خیرات کریں۔ تعبیر کچھ اچھی نہیں اس لیے استغفار کا کثرت سے ورد جاری رکھیں۔

رومانوی خیالات کا غلبہ
رقیہ مغل۔ گوجرانوالہ
خواب: میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنی دوستوں کے ساتھ پکنک منانے کسی سر سبز مقام پر ہوں اور ایک باغ میں ہم بہت سے پھلوں کے درخت دیکھ کر خوش بھی ہورہے ہیں اور پھل توڑنے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔ اس دوران ہمارے کالج کا ایک لڑکا ہماری طرف آتا ہے اور سب لڑکیوں کو چھوڑ کر میری طرف بڑھتا ہے اور مجھے ایک انگوٹھی دیتا ہے، میں شرما کر اپنی انگلی میں پہن لیتی ہوں۔ کیا اس خواب میں اس بات کی طرف اشارہ دیا گیا کہ میری شادی اس لڑکے سے ہوگی؟ برائے مہربانی اس کی تعبیر بتادیں۔
تعبیر: آپ کے خواب میں کسی بھی مستقبل کے واقعہ کی پیش گوئی نہیں بلکہ یہ آپ کے خیالات کا نتیجہ ہے۔ خوابوں کی دنیا میں رہنے سے سچے خواب نہیں نظر آتے۔ آپ اپنی پڑھائی پر توجہ دیں اور نماز پنجگانہ کی پابندی کریں۔ کثرت سے یاحییُّ یا قیُّوم کا ورد کیا کریں۔ اپنا وقت فضول سوچوں میں برباد کرنے کے بجائے پڑھائی میں دھیان لگائیں۔ وقت آنے پر سب کی شادیاں ہوجاتی ہیں اس لیے ابھی اس قیمتی وقت کو فضول ہوائی قلعے بنانے میں ضائع نہ کریں۔ فارغ اوقات میں اچھی اچھی کُتب کا مطالعہ کیا کریں۔

گراؤنڈ کی گھاس خشک
جاوید احمد(لاہور)
خواب۔ میں نے دیکھا کہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ کالج جاتا ہوں ۔ میرے دوست کالج کے قریب ایک کنٹین میں ناشتہ کرتے ہیں اور پھر ہم کالج کے اندر داخل ہوجاتے ہیں۔ میں نے دیکھا کہ کالج کی گراؤنڈ کی گھاس پہلے تو بڑی اچھی لگتی ہے اور پھر وہ گھاس میرے دیکھتے ہی دیکھتے خشک ہو نے لگتی ہے اور پورے گراؤنڈ کی گھاس خشک ہو جاتی ہے۔ پھر مٹی بھی اڑنا شروع ہو جاتی ہے ۔ میں یہ دیکھ کر بہت پریشان ہوجاتا ہوں تو پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔
تعبیر: یہ خواب اللہ نہ کرے کسی پریشانی ،خوف یا غم کو ظاہر کرے گا کوئی ذہنی پریشانی بھی آسکتی ہے۔ رزق میں کمی کی طرف سے اشارہ ہے جس سے آپ کے مال اور وسائل میں بھی کمی ہوسکتی ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور ہر نماز کے بعد کثرت سے استغفار بھی کیا کریں ۔کسی منگل یا ہفتہ کے دن ظہر کی نماز کے بعد کالے ماش،کالے چنے یا کالا کپڑا کسی شخص کو صدقہ کے طور پر دے دیں۔

کتاب پڑھنا
انور علی(لاہور)
خواب۔ میں نے دیکھا کے میں اپنے کمرے میں اپنے بستر کے اوپر لیٹا ہوا ہوتا ہوں اور میرے بیگ کے ساتھ کچھ کتابیں بھی ایک میز کے اوپر پڑی ہوئی ہوتی ہیں۔ میں ان میں سے ایک کتاب اٹھا کر اس کا مطالعہ شروع کر دیتا ہوں ۔ اس کتاب میں کچھ روحانی باتیں لکھی ہوئی ہوتی ہیں۔ میں بڑے شوق سے اس کتاب کو پڑھتا ہوں اور پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر۔ اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے آپ کے علم اور حکمت میں اضافہ ہوگا اور آپ اس علم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ برے کاموں سے پرہیزہوگااور آپ کا ذہن نیکی کی طرف رہے گا۔ علم کی روشنی آپ کیلئے راہ نجات ثابت ہوگی۔ آپ اس روشنی سے خود اوردنیا کو روشن کریں گے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی اور یاقیوم کا ورد بھی جاری رکھیں۔

صاف پانی پینا
صائمہ بی بی(گجرات)
خواب:۔ میں نے دیکھا کہ میں اپنے گھر میں ہوتی ہوں ۔ میرے شوہر کچن میں صاف اور شفاف پانی کی دوبوتلیں لے کر آتے ہیں۔ میں وہ بوتلیں زمین سے اٹھا کر میز کے اوپر رکھ دیتی ہوں ۔ اور پھر ایک گلاس جو صاف اور ستھرا ہوتاہے اس میں وہ شفاف پانی ڈال کر پیتی ہوں۔ پانی پینے کے بعد مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میرے اندر تروتازگی آگئی ہے اور میں بہت خوش ہوتی ہوں اور پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر :۔ اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے آپ کی عمر میں برکت ہوگی۔ اگر آپ بیمار ہیں تو آپ کو شفا ملے گی۔گھر میں آرام اور سکون ملے گا۔ آپ کے رزق میں اضافہ ہوگا۔کاروبار میں بھی برکت ہوگی جس سے مال اور وسائل میں بہتری آئے گی۔ اللہ تعالیٰ مال اور نعمت میں اضافہ فرمائیں گے آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاشکور یا عزیز کا ورد بھی جاری رکھیں۔

شہد کھاتی ہوں
نسرین بیگم ( راولپنڈی)
خواب:۔ میں نے دیکھا کہ میں اپنے ماموں کے گھر میں ہوتی ہوں۔ وہاں پر صبح میری ممانی میرے لئے کمرے میں ناشتہ لے کر آتی ہیں۔ ناشتہ میں ایک بوتل میں شہد بھی ہوتا ہے۔ شہد مجھے بہت پسند ہوتاہے۔ یہ بات میری ممانی بھی جانتی ہیں۔ میں شہد کودیکھ کر بہت خوش ہوتی ہوں کہ میری پسند کا خیال رکھا گیا ہے۔ میں جلدی سے ڈبل روٹی کے ایک ٹکرے پر شہد لگا کر کھاتی ہوں تو پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر:۔ اچھا خواب ہے جو اس بات کو طاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے اگر آپ بیمار ہیں تو انشاء اللہ جلد شفا مل جائے گی۔آپ کے رزق میں برکت ہوگی۔آپ کے کاروبار میں اضافہ ہوگا ۔ جس سے آپ کے مال اور وسائل میں بھی بہتری آئے گی۔کاروبار میں زیادہ سے زیادہ منافع ہونے کی امید ہو سکتی ہے۔آپ نماز پنجگانہ ادا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد جاری رکھیں اور کچھ صدقہ وخیرات بھی کریں۔

شکر قندی کھانا
چودھری نواز علی( ساہیوال)
خواب: ۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اپنے گاؤں میں ہوتا ہوں اورمیرا چچا میرے کھانے کیلئے شکر قندی بھی لاتا ہے۔ میں کھانا کھانے کے بعد دودھ میں پکی ہوئی شکر قندی کھاتا ہوں۔ چچی نے میرے لئے شکر قندی بڑے مزیدار طریقے سے بنائی ہوتی ہے۔ اس کا ذائقہ بھی بہت اچھا ہوتا ہے اور یہ بہت زیادہ لذیذ اور میٹھی ہوتی ہے۔ پھر میری آنکھ کھل جاٰتی ہے۔
تعبیر:۔ اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتاہے کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے آپ کے رزق حلال میں برکت ہوگی۔ کاروبار میں بھی اضافہ ہوگا۔ جس سے آپ کے مال اور وسائل میں بھی بہتری آئے گی۔گھر میں آرام اور سکون ملے گا۔ اللہ تعالیٰ آپ کو خوشی عطافرمائیں گے۔ آپ نماز پنچگانہ ادا کیا کریں۔ اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد بھی جاری رکھیں اور کچھ اللہ کی راہ میں خیرات کریں۔

خانقاہ آباد دیکھنا
نسیم قادری( ملتان)
خواب:میں نے دیکھا کہ میں اپنے مرشد کریم کی خانقاہ میں کھڑا ہوتا ہوں۔ وہاں پر میرے اور بہت سے پیر بھائی بھی ہوتے ہیں۔کچھ لوگ خانقاہ کی صفائی میں لگے ہوئے ہوتے ہیں اور کچھ لوگ لنگرخانہ میں لنگر پکانے میں مصروف نظر آتے ہیں۔ میں خانقاہ کے مسجد والے حصہ میں جاتا ہوں تو مسجد میں بھی بہت سے لوگ حلقہ بنا کر باآواز بلند ذکر کر رہے ہوتے ہیں۔
تعبیر اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتاہے کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے بزرگوں سے فیض ملے گا۔ اور ان کی خدمت کرنے میں بھی سعادت نصیب ہوگی۔ دین اور دنیا دونوں میں بھلائی ہوگی ۔کاروبار میں برکت ہوگی اور آپ کے مال اور وسائل میں بہتری آئے گی۔گھر میں آرام اور سکون ہوگا۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد بھی جاری رکھیں۔ کچھ صدقہ اور خیرا ت بھی کریں۔

سفید انگور کھانا
غلام اسحاق(گوجرانوالہ)
خواب:۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اپنے دفتر سے گھر کی طرف آرہا ہوتا ہوں تو راستے میں ایک پھل والے کی دکان آتی ہے۔ میں وہاں پر کھڑا ہو کر پھل دیکھتا ہوں اور مجھے دوکاندار سفید رنگ کا انگور دکھاتا ہے میں اس کے تین چار دانے کھاتا ہوں۔سفید انگور ذائقہ میں بڑا مزیدار اور خوش ذائقہ ہوتا ہے۔ میں اس دکاندار سے وہ انگور خرید کر گھر لے آتا ہوں اور اپنی بیوی کو دیتا ہوں۔ تمام بچے بڑے شوق سے انگورکھاتے ہیں اور میں تمام بچوں کو انگور کھاتا دیکھ رہا ہوتا ہوں اور دل ہی دل میں خوش ہوتا ہوںتو پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر:۔ اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے آپ کے رزق حلال میں اضافہ ہو گا۔ اس میں برکت ہو گی۔ آپ کے کاروبارمیں بھی اضافہ ہو گا۔ جس سے آپ کے مال اور وسائل میں بھی بہتری آئے گی ۔آپ صاحب تدبیر ہو ں گے ۔گھر میں آرام اور سکون ہو گا۔ آپ نماز پنج گانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد بھی جاری رکھیں اور کچھ اللہ کی راہ میں خیرات بھی کیا کریں۔

سیڑھی سے نیچے اترنا
چودھری علی احمد ( منڈی بہاؤ الدین)
خواب:۔ میں نے دیکھا کہ میں اپنے گھر کی آخری منزل پر کچھ کام کر رہا ہوتا ہوں۔ وہاں ایک بڑی سیڑھی بھی ہوتی ہے جو اوپر والے کمرے کو جاتی ہے میں اس سیڑھی کے ذریعے اوپر سے نیچے کی طرف آرہا ہوتا ہوں ۔ سیڑھی مجھے کچھ کمزور سی محسوس ہوتی ہے۔ پھر میں آہستہ آہستہ نیچے کی طرف اترتا ہوں۔ میرے دل میں ایک خوف ہوتا ہے ۔ مگر پھر بھی میں نیچے آجاتا ہوں تو پھر میری آنکھ بھی کھل جاتی ہے۔
تعبیر:۔ یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے آپ کی نوکری میں تنزلی بھی ہو سکتی ہے۔آپ کی عزت اور مرتبہ میں بھی کوئی کمی واقع ہو سکتی ہے۔ آپ کے کاروبار میں بھی کمی آسکتی ہے۔ کوئی ذلت اللہ نہ کرے کہ سامنا بھی ہو سکتا ہے۔ آپ کے مال اور وسائل میں کمی آسکتی ہے۔ آپ نماز پنج گانہ ادا کیا کریں اور ہر نماز کے بعد کثرت سے استعفار بھی کیا کریں۔کسی بھی منگل وار یا ہفتہ کے روز ظہر کی نماز کے بعد کالے چنے کالی ماش یا کالا کپڑا صدقہ کے طور پر کسی حق دار شخص کو دے دیں۔

صندوق خریدنا
شریفاں بی بی( دیپالپور)
خواب:۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اپنے گاؤ ں میں ہوتی ہوں اور پھر بازار سے کچھ خریدنے کے لئے جاتی ہوں۔ وہاں ہر ایک دکان کے باہر کافی تعداد میں ٹرنک اور صندوق پڑے ہوئے ہوتے ہیں۔ میں ان میں سے ایک صندوق پسند کرتی ہوں ۔ صندوق نہ کافی زیادہ بڑا ہوتا ہے نہ ہی چھوٹا ، میرے ذہن میں ہوتا ہے کہ اس میں میرے کافی زیادہ کپڑے آجائیں گے۔ میں اس کی قیمت پوچھنے کے بعد ادا کرتی ہوں اور وہ صندوق خرید کر گھر لے آتی ہوں تو پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر:۔ اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے جو راز آپ کے دل میں ہے وہ راز ہی رہے گا۔ خاوند یا نوکر یا کسی پر جو اعتماد کیا وہ انشاء اللہ پورا رہے گا۔ آپ کے پاس کچھ لوگوں کی امانت بھی آسکتی ہیں اور آپ امانت دار رہیں گی۔ گھر میں آرام اور سکون ملے گا ۔آپ نماز پنج گانہ ادا کیا کریں ار کثرت سے یا شکور یا حفیظ کا ورد جاری رکھیں کچھ صدقہ اور خیرات بھی کردیا کریں۔

خوابوں کی تعبیر
فائزہ مشتاق
پتہ: -158 مین بازار مزنگ ۔لاہور

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں