حیدرآباد میں ایک نہیں 3 یونیورسٹیاں بنائیں گے پیرمظہرالحق

ٹیچر اور وائس پرنسپلز کی لڑائی سے تدریسی عمل خراب ہورہا ہے، سندھ کو اس وقت امن اور بھائی چارے کی ضرورت ہے۔ پیر مظہر

ٹیچر اور وائس پرنسپلز کی لڑائی سے تدریسی عمل خراب ہورہا ہے، سندھ کو اس وقت امن اور بھائی چارے کی ضرورت ہے۔ پیر مظہر فوٹو: فائل

وزیر تعلیم سندھ پیر مظہرالحق نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں ایک نہیں 3 یونیورسٹیاں بنائیں گے۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے وزیر تعلیم پیر مظہر الحق کا کہنا تھا کہ یہ کبھی نہیں کہا کہ حیدر آباد میں مزید یونیورسٹیاں نہیں بنائیں گے،3 دن پہلے ہی لطیف آباد میں قائم ایک یونیورسٹی کو چارٹر دیا، انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں ایک نہیں 3 یونیورسٹیاں بنائیں گے، ٹیچرز اور وائس چانسلر کی لڑائی سے تدریسی عمل متاثر ہورہا ہے۔

پیرمظہرالحق نے کہا کہ سندھ کو اس وقت امن اور بھائی چارے کی ضرورت ہے، ایم کیوایم کے رہنما فیصل سبزواری کو پیغام بھیجا تھا کہ ان کے بیان کی غلط تشریح کی گئی جس پر فیصل سبزواری نے بیان کی وضاحت کرنےکو کہا۔

Recommended Stories

Load Next Story