سیاست ميں کبھی کوئی چیز آخری نہيں ہوتی قائم علی شاہ

بلدیاتی نظام ميں کوئی خرابی نہيں تھی لوگوں کے تحفظات پر آرڈیننس ختم کیا، قائم علی شاہ


ویب ڈیسک February 24, 2013
بلدیاتی نظام ميں کوئی خرابی نہيں تھی لوگوں کے تحفظات پر آرڈیننس ختم کیا، قائم علی شاہ. فوٹو فائل

GILGIT: وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سیاست ميں کبھی کوئی چیز آخری نہيں ہوتی، مفاہمت پر یقین رکھتے ہيں۔

سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نےکہا کہ منسوخ کئے گئے بلدیاتی نظام ميں کوئی خرابی نہيں تھی لوگوں کے تحفظات پر آرڈیننس ختم کیا، انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا انتخاب اسپیکر کرتے ہیں اور جس پارٹی کے پاس زیادہ ارکان ہوں گے اس کا اپوزیشن لیڈر ہوگا۔

قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ق) اور اے این پی ہمارے مضبوط اتحادی ہیں، سندھ کی دیگر پارٹیوں سمیت پیر پگارا سے بھی بات چیت ہوسکتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ عشرت العباد واپس آئيں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |