ایم کیو ایم کے وفد کی طاہرالقادری سے ملاقات نگران حکومت پر تبادلہ خیال
پیر مظہر الحق کا بیان سندھ کو تقسیم کرنے کے مترادف ہے ، قانون کے مطابق فیصلہ ہونا چاہئے، رضا ہارون
RAWALPINDI:
ایم کیو ایم کے چار رکنی وفد نے طاہرالقادری سے ملاقات کے دوران نگران حکومت پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما رضا ہارون نے کہا کہ ملاقات میں ڈگری کی تصدیق کے بارے میں تفصیلی گفتگو ہوئی اور متحدہ کے قائد الطاف حسین کا تفیصلی پیغام بھی طاہرالقادری کو پہنچایا، انہوں نے کہا کہ سندھ کی اداسی اور غصے کا سبب وزیر تعلیم کا بیان ہے، پیر مظہر الحق کا بیان سندھ کو تقسیم کرنے کے مترادف ہے ، قانون کے مطابق فیصلہ ہونا چاہئے.
رضا ہارون نے کہا کہ ایم کیو ایم نواز شریف سے کسی اچھی چیز کی توقع نہیں رکھتی، اس موقع پر انہوں نے طاہرالقادری کو کراچی آکر متحدہ کے مرکز نائن زیرہ میں ملاقات کی دعوت بھی دی ہے۔