پاکستان نے 16ویں ایشین جونئیراسکواش ٹیم چیمئن شپ جیت لی

اس سے قبل سیمی فائنل راؤنڈ میں پاکستان نے ملائشیا کو شکست دی تھی۔

پاکستان نے اس مقابلے میں 0-2 سے کامیابی حاصل کرکے 16ویں ایشین جونئیر سکواش ٹیم چیمپئن شپ جیت لی. فوٹو: فائل

پاکستان نے بھارت کو ہرا کر 16ویں ایشین جونئیر اسکواش ٹیم چیمئن شپ جیت لی۔


جنوبی کوریا کے شہر سیئول میں ہونے والی اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل کےلئے پاکستان کے سید علی بخاری اور بلال ذاکر نے کوالیفائی کیا، آخری معرکے میں پاکستانی ٹیم کا سامنا بھارت کے کاش کمار اور مہیش سے ہوا، پاکستان نے اس مقابلے میں 0-2 سے کامیابی حاصل کرکے 16ویں ایشین جونئیر اسکواش ٹیم چیمپئن شپ جیت لی، اس سے قبل سیمی فائنل راؤنڈ میں پاکستان نے ملائشیا کو شکست دی تھی۔
Load Next Story