وزیر تعلیم پیرمظہر الحق کے بیان کے خلاف حیدر آباد میں ہڑتال جاری

شہر کی اہم شاہراہوں پر مشتعل افراد نے رکاوٹیں کھڑی کر کے ٹائر نذر آتش کئے۔


ویب ڈیسک February 24, 2013
شہر کی اہم شاہراہوں پر مشتعل افراد نے رکاوٹیں کھڑی کر کے ٹائر نذر آتش کئے۔ فوٹو راشد اجمیری

وزیر تعلیم پیرمظہر الحق کے بیان کے خلاف حیدر آباد میں ہڑتال جاری، دکانیں ،کاروباری مراکز مکمل طور پر بند ہیں، مشتعل افراد کے پتھراؤ سے ایس ایچ او حسن علی عابدی زخمی۔

حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قیام خلاف پی پی کے صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہر الحق کے بیان پر متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے آج کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں یوم احتجاج اور مظاہروں کا اعلان کیا گیا، اس موقع پر انجمن تاجران حیدرآباد نے شٹر بند ہڑتال کا اعلان کیا، شہر کی اہم شاہراہوں پر مشتعل افراد نے رکاوٹیں کھڑی کر کے ٹائر نذر آتش کئے، اس دوران مشتعل افراد کے پتھراؤ سے ایس ایچ او حسن علی عابدی زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس موقع پر شہریوں کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر تعلیم کا حیدرآباد میں سرکاری یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے بیان نہ صرف متعصبانہ بلکہ تعلیم دشمنی پر مبنی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں