سیف علی خان کو بیٹی سارہ کی فکر پڑ گئی

یہ سوچ کر پریشان ہوں کہ سارہ ناکامی کا سامنا کس طرح کرے گی، سیف علی خان


ویب ڈیسک September 30, 2017
سارہ فلم ’’کیدار ناتھ‘‘ سے اپنے فنی سفر کا آغاز کررہی ہیں۔ فوٹو: فائل

AUSTIN, TEXAS: سیف علی خان کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی سارہ علی خان نے اداکاری کا میدان تو چن لیا ہے لیکن انہیں فکر اس بات کی ہے کہ وہ ناکامی کا سامنا کس طرح کرے گی۔

سیف علی خان اور امرتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان معروف ہدایت کار ابھیشیک کپور کی فلم ''کیدار ناتھ'' سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کررہی ہیں، فلم میں ان کے مد مقابل سشانت سنگھ راجپوت ہوں گے۔ اپنے فنی سفر کے آغاز پر سارہ تو بہت پرجوش ہیں لیکن ان کے والد سیف علی خان بہت فکر مند ہیں اور بالآخر اس حوالے سے خدشات ان کی زبان پر بھی آگئے ہیں۔

اپنے انٹرویو میں سیف علی خان نے کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ ان کی بیٹی کسی بھی قسم کی سفارش یا مدد کے بغیر ہی بالی ووڈ کے ایک اچھے ہدایت کار کی فلم کے ذریعے فنی سفر کا آغاز کررہی ہے لیکن فلم نگری باکس آفس کا کھیل ہے۔ جس کی وجہ سے اب اس بات کی فکر ہورہی ہے سارہ ناکامی کا سامنا کس طرح کرے گی۔

واضح رہے کہ سیف علی خان بھی کئی برسوں سے بالی ووڈ کا حصہ ہونے کے باوجود وہ کامیابی حاصل نہیں کرسکے جو ان کی والدہ شرمیلا ٹیگور اور سابق و موجودہ بیویوں امرتا سنگھ اور کرینہ کپور نے حاصل کی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں