عامر خان کو ان کی بیٹی نے بدتمیز کہہ دیا لیکن کیوں

عامر خان ایسے بدتمیز انسان ہیں جنہیں بات کرنے کی بھی تمیز نہیں، ثانیہ ملہوترا


ویب ڈیسک September 30, 2017
’’سیکرٹ اسٹار‘‘ میں عامر خان شکتی کمار نامی ایسے موسیقار کا کردار ادا کررہے ہیں فوٹو: فائل

FRANKFURT: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان فلموں میں اپنا کردار پوری جزئیات کے ساتھ نبھاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ جہاں ان کی اداکاری کی پزیرائی ہوتی ہے وہیں اپنے کردار کے لیے ان کی محنت کو بھی خوب سراہا جاتا ہے لیکن اسی وجہ سے ان کی بیٹی نے انہیں بدتمیز قرار دے دیا ہے۔

آئندہ ماہ عامر خان کی فلم ''سیکرٹ سپر اسٹار'' ریلیز ہونے جارہی ہے، عامر خان کی دیگر فلموں کی طرح اس فلم کی تشہیر بھی الگ طریقے سے کی جارہی ہے ،اسی سلسلے میں ایک وڈیو جاری کی گئی ہے جس میں فلم سے منسلک اداکاروں اور ماہرین اپنے اور دیگر کرداروں کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔

 


وڈیو میں فلم دنگل میں عامر خان کی بیٹی بننے والی زائرہ وسیم نے مسٹر پرفیکشنسٹ کے کردار کے بارے کہا ہے کہ عامر خان کے جوتے اور داڑھی بہت عجیب سی ہے ۔ دنگل کی ایک اور بیٹی ثانیہ ملہوترا نے تو انہیں بدتمیز تک کہہ دیا ہے، ثانیہ کا کہنا ہے کہ عامر خان فلم میں ایسے بدتمیز انسان بنے ہوئے ہیں جسے بات کرنے کی بھی تمیز نہیں۔

واضح رہے کہ ''سیکرٹ اسٹار'' میں عامر خان شکتی کمار نامی ایسے موسیقار کا کردار ادا کررہے ہیں جو بہت بدتمیز ہے لیکن ایک ٹی وی رئیلٹی شو میں جج کی حیثیت سے شامل ہونے کے بعد اس کی شخصیت کے مثبت پہلو بھی سامنے آتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں