بھارتی فوج کا کرنل ممنوعہ ادویات اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار

اسمگلنگ میں کسی بھی افسریا سپاہی پر جُرم ثابت ہو گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ترجمان بھارتی افوج


ویب ڈیسک February 24, 2013
کرنل اجے چوہدری کو پولیس نےریاست مانی پور کے سرحدی علاقے سے 5 ساتھیوں کے ہمراہ گرفتار کیا۔ فوٹو: فائل

بھارتی فوج کا ایک کرنل 15 کروڑ روپے کی قوت بخش ممنوعہ دوائیں میانماراسمگل کرنےکے دوران پکڑا گیا۔


کرنل اجے چوہدری کو پولیس نےریاست مانی پور کے سرحدی علاقے سےاس وقت گرفتار کیا جب وہ اپنے 5 ساتھیوں کے ہمراہ 3 گاڑیوں میں قوت بخش ممنوعہ ادویات میانمار اسمگل کرنے کی کوشش کر رہاتھا۔

اس واقعے سے متعلق نئی دہلی میں بھارتی افواج کے ترجمان نےکہا کہ اسمگلنگ کے معاملے میں کسی بھی افسریا سپاہی پر جُرم ثابت ہو گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں