پنجاب میں یوم عاشور پر دہشتگردی کا خدشہ حساس اداروں کا مراسلہ

مبینہ خودکش حملہ آور کی تصویر تمام متعلقہ پولیس افسران کو بھجوادی گئی ہے


ویب ڈیسک September 30, 2017
حساس اداروں کی رپورٹ کے بعد لاہور کے تمام داخلی وخارجی راستوں پر سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی فوٹو: فائل

حساس اداروں نے نوعمر خودکش بمبار کی پنجاب آمد کے حوالے سے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے والے دیگر اداروں کو آگاہ کردیا ہے اور اس سلسلے میں مبینہ خود کش بمبار کی تصویرسمیت تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے اہم شہروں میں یوم عاشورہ کے موقع پر ممکنہ دہشتگردی کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر کالعدم تنظیم کے (گیدارگروپ) کے کمانڈر غفران کی جانب سے کم عمر خودکش بمبار کو پنجاب روانہ کیا گیا ہے۔



کم عمر نوجوان جو کہ شکل و صورت سے افغان دکھائی دیتا ہے اور اسے لاہورسمیت پنجاب کے کسی بھی اہم شہر میں خودکش بمبار کے طور پر بھجوایا گیا ہے تاکہ محرم الحرام کے دنوں میں تخریب کاری کی بڑی کارروائی کی جاسکے۔ مبینہ خودکش حملہ آور کی تصویر کو ایس پی سے لیکر بیٹ افسران تک تمام لاہور پولیس کو شیئر کر دیا گیا ہے جبکہ اس مبینہ خودکش حملہ آور کی تصویر کو تھانوں میں بھی آویزا ں کر دیا گیا ہے تاکہ تھانوں میں آنے والے شہری بھی اس دہشت گرد کو دیکھ سکیں اور اگر کسی کو اس کے متعلق کچھ معلومات ہوں تو وہ پولیس کو بتا دیں۔

حساس اداروں کی رپورٹ کے بعد لاہور کے تمام داخلی وخارجی راستوں پر سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی اور شہر میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں اور شہریوں کو مکمل چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی جبکہ شہر میں بھی سرچ آپریشنز کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |