چین میں نئے سال کی تقاریب کا سلسلہ خوبصورت لال ٹینوں کے میلے کیساتھ اختتام پزیر

میلے میں شریک افراد نے ڈریگن ڈانس کیا اور ہوا میں لال رنگ کی لالٹینیں چھوڑیں۔

میلے میں شریک افراد نے ڈریگن ڈانس کیا اور ہوا میں لال رنگ کی لالٹینیں چھوڑیں۔ فوٹو: اے ایف پی

چین میں نئے قمری سال کی تقاریب کا سلسلہ لال ٹینوں کے میلے کے ساتھ اختتام پزیر ہو گیا۔

چین میں لال ٹین کے میلے سے قمری سال کے آغاز پر 15 روز سے جاری تقاریب کا سلسلہ اپنے اختتام کو پہنچا، چین کے مختلف شہروں میں رنگ و نور سے بھرپور میلے سجائے گئے جن میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، چین کے شہر شنگھائی میں لوگوں نے مندر میں جا کر نئے سال میں اپنی آنے والی زندگی کے لئے دعائیں مانگیں۔



چین کے صوبے حبی میں سڑکوں، گلیوں اورشاپنگ مالز کو اس میلے کے لئے بڑی خوبصورتی سے سجایا گیا، جگہ جگہ دل موہ لینے والی خوبصورت لالٹینیں نصب کی گئیں۔ میلے میں شریک افراد نے ڈریگن ڈانس کیا اور ہوا میں لال رنگ کی لالٹینیں چھوڑیں۔

میلے میں قدیم مندروں کے ماڈلز بھی بنائے گئے، چین میں یہ سالانہ میلہ صدیوں سے منایا جارہا ہے چینی عوام اس میلے کو روایتی طریقے سے منانے کے لئے روایتی لباس بھی زیب تن کرتے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story