بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں محرم کے ماتمی جلوسوں پر بھی پابندی لگادی

محرم کے جلوسوں کو روکنے کے لئے فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے، کشمیرمیڈیا سروس


ویب ڈیسک September 30, 2017
محرم کے جلوسوں کو روکنے کے لئے فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے، کشمیرمیڈیا سروس ۔ (فوٹو: فائل)

KARACHI: قابض بھارتی انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر میں محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انتظامیہ نے محرم کے جلوسوں پر پابندی عائد کرکے جگہ جگہ خاردار تاریں اور رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں تاکہ عوام جلوسوں میں شرکت نہ کرسکیں۔

میڈیا سروس کے مطابق بھارتی انتظامیہ نے محرم کے جلوسوں کو روکنے کے لئے فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی ہے اور عوام کو گھروں میں محصور کردیا گیا ہے جب کہ متعدد مذہبی رہنماؤں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں