کراچی میں کئی اہم تنصیبات اور مقامات پر دہشتگردی کا خطرہ نیکٹا الرٹ جاری

کالعدم دہشت گرد تنظیمیں کراچی کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کی کاروائیاں کرسکتی ہے، نیکٹا الرٹ


ویب ڈیسک September 30, 2017
محرم الحرام میں خفیہ نگرانی اور سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے، نیکٹا کی ہدایت فوٹو: فائل

نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی اسلام آباد نے میں کراچی کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد تنظیموں کے ممکنہ حملوں سے متعلق الرٹ لیٹر جاری کر دیا۔

نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی اسلام آباد کی جانب سے ہوم سیکریٹری سندھ ، آئی جی اور ڈی جی رینجرز سندھ کو خطوط جاری کیے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ کالعدم دہشت گرد تنظیمیں محرم الحرام میں شہر کے مختلف علاقوں میں ممکنہ طور پر دہشت گردی کی کاروائیاں کرسکتی ہے۔

جاری کیے گئے "الرٹ لیٹر" میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد کمیونٹی ہال، پی این ایس جوہر ، عباس ٹاؤن ، انچولی امام بارگاہ ، مرکزی امام بارگاہ حیدرکرار اورنگی ٹاؤن نمبر5 ، امام بارگاہ قبصہ کالونی ، حیدری امام بارگاہ اورنگی ٹاؤن 4 نمبر ، طاہری مسجد صدر ، اسٹیٹ بینک کی عمارت اور پی این ایس شفا کو نشانہ بنا سکتے ہیں لہذا محرم الحرام میں خفیہ نگرانی اور سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ غیر معمولی واقعہ کو قبل از وقت ناکام بنایا جا سکے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں