کل بھی سندھ کی تقسیم کے خلاف تھے اورآج بھی سندھ کی تقسیم نہیں چاہتےالطاف حسین

حیدرآباد کےعوام اپنے احتجاج کے دوران املاک کو ہرگز نقصان نہ پہنچائیں اور اپنے احتجاج کو پرامن رکھیں، الطاف حسین


ویب ڈیسک February 24, 2013
سندھ کے عوام کے خلاف ناانصافیوں پر جمہوری احتجاج کا حق رکھتے ہیں، الطاف حسین۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ ہم کل بھی سندھ کی تقسیم کے خلاف تھے اور آج بھی سندھ کی تقسیم نہیں چاہتے ۔


ایم کیوایم حیدرآباد زونل کمیٹی کے ارکان سے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران الطاف حسین نے کہا کہ صوبائی وزیر تعلیم کے متعصبانہ بیان سے حیدرآبادکے عوام کو جو دکھ اور صدمہ پہنچا ہے اس کا انہیں احساس ہے۔ ہمیں جب بھی انہیں موقع ملا حیدرآباد کے ساتھ ساتھ دادو ، ٹھٹھہ ، لاڑکانہ، جیکب آباد، خیرپور اور کشموریونیورسٹی سمیت سندھ اورپاکستان کے ایک ایک شہر میں یونیورسٹیاں تعمیرکریں گے اور تعلیم کو عام کریں گے۔


الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے غریب اور متوسط طبقہ کے عوام کو تعلیم، روزگار اور صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہمارے منشور کا حصہ ہے اور ایم کیوایم اپنے منشور کو عملی جامہ پہنائے گی۔ حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قیام کی مخالفت کرنے والے جان لیں کہ ہم کل بھی سندھ کی تقسیم کے خلاف تھے اور آج بھی سندھ کی تقسیم نہیں چاہتے اور سندھ کے عوام کے خلاف ناانصافیوں پر جمہوری احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔ حیدرآباد کے عوام متعصبانہ اور اشتعال انگیز بیان کے خلاف پرامن احتجاج کے دوران املاک کو ہرگز نقصان نہ پہنچائیں اور اپنے احتجاج کو پرامن رکھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں