قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 7 سے 23 نومبر تک کرانے کا اعلان

تمام قومی کرکٹرز کو ملتان اور فیصل آباد میں ہونے والے ایونٹ میں شرکت کا پابند کیا گیا ہے۔

تمام قومی کرکٹرز کو ملتان اور فیصل آباد میں ہونے والے ایونٹ میں شرکت کا پابند کیا گیا ہے۔۔ فوٹو: فائل

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 7 سے 23 نومبر تک کروانے کا اعلان کردیا گیا۔

سنٹرل کنٹریکٹ کے حامل تمام کرکٹرز کو بھی ملتان اور فیصل آباد میں ہونے والے ایونٹ میں شرکت کا پابند کیا گیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق انہیں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ اور جنوبی افریقی گلوبل ٹی ٹوئنٹی میں شمولیت کیلیے این او سی بھی اس شرط پر جاری کئے جائیں گے کہ وہ لازمی طور پر ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کا حصہ بنیں گے۔


ریٹائرڈ اور سنٹرل کنٹریکٹ نہ رکھنے والے کرکٹرز شاہد آفریدی، مصباح الحق، یونس خان، محمد سمیع اورسہیل تنویر و دیگر کو غیرملکی لیگز میں شرکت کیلیے این اوسی جاری کردیئے جائیں گے۔ یاد رہے کہ ورلڈالیون کی پاکستان آمد کے پیش نظر قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ دوسری بار ملتوی کردیا گیا تھا۔ غیر ملکی لیگز کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس کو دوبارہ شیڈول کرکے نومبر میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کرکٹرز سے کہا جائے گا کہ 7سے 17 ڈومیسٹک تک لازمی طور پر ایونٹ میں شرکت کریں، اس کے بعد وہ غیر ملکی لیگز کا حصہ بننے کیلیے جاسکتے ہیں۔
Load Next Story