بھارتی میڈیا کی گھناؤنی سازش شہید رکن اسمبلی منظر امام کو حیدرآباد دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ قراردے دیا
بھارتی میڈیا شہید رکن اسمبلی منظر امام کی تصویردکھاکردعویٰ کررہاہےکہ حیدرآباد بم دھماکوں کی منصوبہ بندی انہوں نےکی تھی
VATICAN CITY:
پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی پیدا کرنے کیلئے جہاں بھارتی سیاست دان ہر دم تیار رہتے ہیں وہیں ان کا میڈیا بھی کسی سے پیچھے نہیں اس کی ایک مثال یہ ہے کہ بھارتی میڈیا نے حیدرآباد دکن میں ہونے والے دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ ایم کیو ایم کے شہید رکن سندھ اسمبلی منظر امام کو قرار دے دیا۔
بھارتی میڈیا میں نشر ہونے والی ایک رپورٹ میں کالعدم تحریک طالبان کے ہاتھوں شہید ہونے والے ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی منظر امام کی تصویر دکھا کر یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ آندھرا پردیش کے شہر حیدرآباد میں حالیہ بم دھماکوں کی منصوبہ بندی منظرامام نے کی تھی جوکہ بھارت کی کئی ریاستوں کی پولیس کو مطلوب ہیں۔ بھارتی ٹی وی نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ واقعے کے بعد جھاڑ کھنڈ پولیس نے منظر امام کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ منظر امام کراچی کے رہائشی ہیں اور انہوں نے اردو میں ایم اے کیا ہے۔
واضح رہے کہ منظر امام کو 16 جنوری کو کراچی میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا جس کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان نے قبول کی تھی۔ منظر امام کے اہل خانہ کے مطابق وہ اپنی زندگی میں کبھی بھارتی شہر حیدر آباد گئے ہی نہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لائن آف کنٹرول پر دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کی ایک وجہ بھارتی میڈیا کی اشتعال انگیز رپورٹنگ بھی تھی لیکن جب سابق صدر پرویز مشرف نے اپنے انٹرویو میں بھارتی میڈیا کو آئینہ دکھایا تو پروگرام کو ہی ختم کردیا گیا۔