فورسز کے آپریشنز دہشت گردی کے منصوبے ناکام 27 گرفتار

بارود سے بھری گاڑی کوئٹہ میں محرم کے جلوس میں تخریب کاری کے لئے استعمال ہونی تھی، آئی ایس پی آر

نویں محرم پر پشین سے بارود سے بھری گاڑی پکڑی گئی، ماسٹر مائنڈ 2 ساتھیوں سمیت گرفتار۔ فوٹو : فائل

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے شمالی پشین میں کارروائی کرتے ہوئے بارود سے بھری گاڑی کو قبضے میں لے کر 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔



پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی بلوچستان نے پشین کے شمالی علاقے طور شاہ میں کارروائی کرکے 3 دہشت گردوں کوگرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے بارود سے بھری گاڑی برآمدکی گئی۔ گرفتار دہشت گردوں میں ایک ماسٹر مائنڈ اور دو اس کے ساتھی شامل ہیں۔ بارود سے بھری یہ گاڑی کوئٹہ میں محرم کے جلوس میں تخریب کاری کیلیے استعمال ہونی تھی۔ کاہان کے علاقہ مخی نالہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے ایک مرکز سے بڑی تعداد میں بڑی تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 5 دہشت گرد ہلاک




ڈپٹی کمشنر آغا نبیل کے مطابق برآمد ہونیوالے اسلحہ میں150 ایم وائی بی فیوز، ایل ایم جیز، 3 دستی بم، مارٹر گولے، اینٹی ٹینک مائنز، مشین گن اور رائفل شامل ہیں۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد کیاگیا اسلحہ اور گولہ بارود محرم الحرام کے دوران تخریب کاری کیلئے استعمال کیا جانا تھا تاہم کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

علاوہ ازیں پنجاب رینجرز نے ملک کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں27 مشتبہ افراد گرفتار کرلیے ہیں۔ یہ کارروائیاں راولپنڈی، اسلام آباد، ملتان، ڈی جی خان، لاہور، سیالکوٹ، بہاولنگر، بہاولپور اوررحیم یارخان میں کی گئی ہیں۔ گرفتار افراد کے قبضے سے غیرقانونی اسلحے کی کھیپ بھی برآمد کی گئی۔

Load Next Story