بھارت میں سینئرز کی ریگنگ سے تنگ ہو کر طالبعلم نے خود کشی کر لی

بیٹے کی موت کی وجہ سینئر کا بُرا رویہ ہے، والدین


ویب ڈیسک September 30, 2017
بیٹے کی موت کی وجہ سینئر کا بُرا رویہ ہے،والدین۔فوٹو: فائل

انجینئرنگ کالج کے طالبعلم مہندرا پرتاب سنگھ نے سینئرز کی جانب سے ریگنگ کی آڑ میں ناروا سلوک اور بار بار تنگ کرنے پر خود کشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر گریٹر نوائیڈا کی انجنیئرنگ یونیورسٹی کے 21 سالہ طالبعلم مہندرا پرتاب سنگھ نے بار بار سینئر کی جانب سے بدسلوکی اور تنگ کرنے پر اپنے گھر میں پنکھے سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ خود کشی کرنے والے طالبعلم کے والدین کا کہنا ہے کہ مہندرا پرتاب نے کئی بار گھر آ کر بتایا کہ سینئرز کا سلوک اس کے ساتھ بلکل بھی ٹھیک نہیں ہے۔

پولیس کے مطابق مہندرا کے والدین نے بیٹے کی موت کی وجہ سینئرز کا بُرا رویہ بتایا ہے جبکہ ہمیں اس حوالے سے کوئی شکایت موصول نہں ہوئی تاہم اس کیس کو ہم خودکشی کے طور پر ہی دیکھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں ہر سال سینکڑوں طالبعلم ریگنگ کی وجہ سے خودکشی کرنے پر مجبور ہیں انڈیا کوڈے کے مطابق ریگنگ کے سب سے زیادہ کیس ریاست اتردیش میں درج ہوئے ہیں

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں