عمران خان اسحاق ڈار اور خورشید شاہ سمیت 654 ارکان نے گوشوارے جمع نہیں کروائے
گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان پارلیمنٹ کی 15 اکتوبر کو رکنیت معطل کر دی جائے گی، ترجمان الیکشن کمیشن
اراکین پارلیمنٹ کو مالی اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کی طرف سے دی گئی ڈیڈلائن ختم ہوگئی۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سمیت654ارکان اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والوں میں شامل ہیں۔ اثاثوں کی تفصیلات نہ دینے والے اراکین کی رکنیت 15 اکتوبر کو معطل کردی جائے گی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کو اپنے مالی اثاثے جمع کرانے کے لیے دی گئی ڈیڈلائن30 ستمبرکوختم ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق اثاثوں کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کا متعلقہ شعبہ عام تعطیل کے باوجود بھی ہفتے کوکھلا رہا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک سینیٹ کے104 اراکین میں سے صرف60 سینیٹرز،قومی اسمبلی کے342 ارکان میں سے 160، پنجاب اسمبلی کے 371 میں سے 137، سندھ اسمبلی کے168اراکین میں سے 70، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 124 اراکین میں سے 58 جبکہ بلوچستان اسمبلی کے65 ارکان میں سے صرف 28 اراکین اسمبلی نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرادی ہیں۔ پارلیمنٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ایک ہزار 174 اراکین میں سے 654 ارکان نے تاحال اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔