پاکستان کی کویت کو ایوی ایشن فوجی تربیت میں تعاون کی پیشکش

ایئرچیف سہیل امان سے کویتی ہم منصب عبداللہ یعقوب کی ملاقات، ائیر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ


Numainda Express October 01, 2017
کمانڈر کویت ایئر فورس نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے کلیدی کردار اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ فوٹو: فائل

MOSCOW: پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے مشکل کی ہر گھڑی میں کویت کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کااعادہ کرتے ہوئے کویت کی فضائیہ کوایوی ایشن کے شعبے اورفوجی تربیت میں بھرپور مدد اور تعاون کی پیشکش کی ہے۔

کویت فضائیہ کے سربراہ نے ایئرچیف مارشل سہیل امان سے ملاقات کی اورپیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمانڈر کویت ایئر فورس نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے کلیدی کردار اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور ان کے تجربات سے سیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔


قبل ازیں کویت فضائیہ کے کمانڈر ایئرہیڈ کوارٹرز اسلام آباد پہنچے تو ایئر چیف مارشل سہیل امان نے انکا استقبال کیا، پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے انھیں سلامی پیش کی، کویت فضائیہ کے وفدکو بریفنگ بھی دی گئی جس میں انھیں پاک فضائیہ کے تنظیمی ڈھانچہ اورپیشہ ورانہ کردارسے آگاہ کیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں