حکومت نواز شریف کی نااہلی کا انتقام عوام سے لےرہی ہے بلاول بھٹو

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھا کر غریب عوام پر حملہ کیا گیا،بلاول بھٹو زرداری


ویب ڈیسک October 01, 2017
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھا کر غریب عوام پر حملہ کیا گیا،بلاول بھٹو زرداری۔ فوٹو: فائل

KARACHI: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھا کر غریب عوام پر حملہ کیا گیا جب کہ حکومت نواز شریف کی نااہلی کا انتقام عوام سے لےرہی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھا کر غریب عوام پر حملہ کیا گیا، (ن) لیگ کی حکومت عوام سے انتقام لینے پر اتر آئی ہے، مہنگائی کا بم گرا کر ملک میں افراتفری پیدا کرنے کی سازش کی گئی تاہم (ن) لیگ والے توبہ کریں اور عوام کے غیض و غضب سے بچیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی جائیں اور قوم پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نواز شریف کی نااہلی کا انتقام عوام سے لےرہی ہے تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر پیپلز پارٹی ہر فورم پر احتجاج کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |