فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنے کی خواہاں ہوں ادیتی راؤ

فلمی سفر بطور ہیروئن طے کرنا چاہتی ہوں کیونکہ بطور معاون اداکارہ تو فلمی زند گی کا صرف ایک پہلو ہے، ادیتی راؤ


APP February 25, 2013
غلطیوں اور ناکامیوں سے بہت سیکھا ہے جنہیں اب نہیں دہراؤں گی، ادیتی راؤ حیدری ۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ ادیتی رائو حیدری نے کہا ہے کہ وہ فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنے کی خواہاں ہیں۔

اداکارہ ادیتی رائو حیدری نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ وہ فلموں میں ہیروئن کا ہی مرکزی کردار نبھانا چاہتی ہے۔



وہ فلمی سفر بطور ہیروئن طے کرنا چاہتی ہیں کیونکہ بطور معاون اداکارہ تو فلمی زند گی کا صرف ایک پہلو ہے جب کہ فلمی ہیروئن کو ہر طرح کے تجربات اور کرداروں سے گزرنا پڑتا ہے تب ہی وہ مکمل اداکارہ بنتی ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ ''اپنی غلطیوں اورناکامیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے'' تاہم اب وہ غلطیاں نہیں دہرائیں گی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں