یوم علیؓجلوس میں شرکت کے لیے گاڑی مالکان اسٹیکرحاصل کرلیں

اجازت ناموں کے اسٹیکرز9اگست تک حاصل کیے جاسکتے ہیں،اعلامیہ ٹریفک پولیس

اجازت ناموںکے اسٹیکرز9اگست تک حاصل کیے جاسکتے ہیں،اعلامیہ ٹریفک پولیس

لاہور:
ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق21 رمضان المبارک 10 اگست بروز جمعہ یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر مرکزی جلوس نشتر پارک سے روانہ ہوکر سابقہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔


لہذا جلوس میں شرکت کرنے والی گاڑیوں جن میں گورنمنٹ ادارے ، میڈیا اور فلاحی اداروں کو مطلع کیا ہے کہ وہ جلوس میں شرکت کے لیے اپنی گاڑیوں کا اجازت نامہ ( اسٹیکر ) حاصل کرنے کے لیے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کے نام درخواست جس کے ساتھ گاڑی کی رجسٹریشن بک ، ڈرائیونگ لائسنس اور قومی شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ فوٹو کا پی کے علاوہ انجمن ، ادارے یا سبیل کا لیٹر منسلک کر کے انچارج ٹریفک سیکیورٹی برانچ ڈی آئی جی ٹریفک آفس گارڈن ہیڈ کوارٹرز آغا خان سوئم روڈ میں جمع کروا دیں۔
Load Next Story