نواز شریف کے بیٹوں اور داماد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ملزمان کو آئندہ سماعت پر گرفتار کرکے پیش کیا جائے، عدالت کا حکم


ویب ڈیسک October 02, 2017
نواز شریف، ان کے تین بچوں اور داماد پر سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں مقدمات قائم کئے گئے ہیں، فوٹو: فائل

احتساب عدالت نے نواز شریف کے بیٹوں حسن و حسین اور ان کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے ناقابل ضمانت جب کہ بیٹی مریم نواز کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نواز شریف ، ان کے بچوں حسین، حسن، مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت ہوئی، سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نواز شریف کے بچوں پرالگ سے مقدمہ

سابق وزیراعظم نواز شریف عدالت میں پیش ہوئے تاہم ان کے بچے اور داماد حاضر نہیں ہوئے، عدالتی استفسار پر فاضل جج کو بتایا گیا حسین ، حسن، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر ملک میں نہیں ہیں اس لیے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہیں ہوسکی۔

عدالت کے روبرو نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ مریم، حسین اور حسن نواز کی والدہ علیل ہیں اور لندن میں زیرعلاج ہیں، نواز شریف عدالت میں پیش ہوگئے ہیں تو ان کے بچے بھی پیش ہوجائیں گے۔ عدالت نے وکلا کی یقین دہانی کو مسترد کرتے ہوئے حسن، حسین اور کیپٹن (ر) صفدر کے ناقابل ضمانت جب کہ مریم نواز کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کیےہیں۔

کیس کی سماعت 9 اکتوبرکوہوگی اورنوازشریف سمیت تمام ملزمان پرفرد جرم بھی آئندہ سماعت پر ہی عائد ہوگی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نوازاور شہبازشریف کے بچے اچانک لندن روانہ

واضح رہے کہ نواز شریف، ان کے تین بچوں اور داماد پر سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں مقدمات قائم کئے گئے ہیں، احتساب عدالت 6 ماہ میں ریفرنسز کی سماعت کی پابند ہے تاہم قانون کے مطابق تمام ملزمان کی موجودگی میں فرد جرم عائد کی جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |