پاکستان نے عراقی کردستان کی آزادی کی مخالفت کردی

کردستان میں 25 ستمبرکا ریفرنڈم عراقی آئین سے انحراف ہے جس سے عراق میں امن و استحکام کو دھچکا پہنچا، پاکستان


ویب ڈیسک October 02, 2017
کردستان میں 25 ستمبرکا ریفرنڈم عراقی آئین سے انحراف ہے جس سے عراق میں امن و استحکام کو دھچکا پہنچا، پاکستان . فوٹو: فائل

PABBI: پاکستان نے عراقی کردستان میں آزادی کے ریفرنڈم پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25 ستمبر کا ریفرنڈم عراقی آئین سے انحراف ہے۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو عراقی کردستان میں ریفرنڈم پر تشویش ہے پاکستان عراقی کردستان میں آزادی کے ریفرنڈم کی مخالفت اور عراق کے اتحاد، خودمختاری اور جغرافیائی وحدت کی حمایت کرتا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کُردوں کی عراق سے آزادی اور علیحدہ ریاست کے حق میں ووٹنگ

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ کردستان میں 25 ستمبرکا ریفرنڈم عراقی آئین سے انحراف ہے ریفرنڈم سے عراق میں امن و استحکام کو دھچکا پہنچا پاکستان عراقی حکومت اور عوام کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں