بھٹ شاہ نہر میں 20 فٹ چوڑا شگاف کئی گائوں زیر آب

ایک سو ایکڑ زرعی زمین بھی پانی میں ڈوب گئی،آبادگاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پر کیا

ہفتہ کی شب بھی تارا مائینر میں3مختلف مقامات پر شگاف پڑھ گئے تھے۔ فوٹو: فائل

بھٹ شاہ کے قریب لکھی سر مائینر میں 20 فٹ گہرا شگاف پڑنے کے باعث کئی گاؤں زیرآب آگئے اور ایک سو ایکڑ زرعی زمین بھی پانی میں ڈوب آگئی۔

علاقے کے رہائشیوں نے شگاف پڑنے کی اطلاع فوری طور پر محکمہ آبپاشی کے حکام کو دی لیکن انھوں نے اتوار کی چھٹی کا بہانہ بناکر کسی بھی طرح کی مدد کرنے سے انکار کردیا جس پر لوگوں نے شدید احتجاج کیا۔ بعدازاں گاؤں کے مکینوں اور آبادگاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پر کیا۔




یاد رہے کہ ہفتہ کی شب بھی تارا مائینر میں3مختلف مقامات پر شگاف پڑھ گئے تھے اور اطلاع کے باوجود محکمہ آبپاشی کے افسران وہاں نہیں پہنچے اور علاقے کے لوگوں نے ازخود شگاف کو پر کیا جبکہ شگاف کے نتیجے میں سینکڑوں ایکڑ اراضی پر لگی کھڑی فصلوں اور کئی دیہات کو 2 سے3 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔
Load Next Story