لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی سے شہری شہید 4 افراد زخمی

پاک فوج نے جارحیت کا موثر جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کی 4 چیک پوسٹس تباہ کردیں، آئی ایس پی آر

بھارتی اشتعال انگیزی کے بعد ضلعی انتظامیہ نے تمام اسکول بند کردیئے۔ فوٹو؛ فائل

SUKKUR:
بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری سے ایک شہری شہید جب کہ 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

بھارتی فوج نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے پگواڑا اور نیزہ پبر سیکٹر پر فائرنگ اور گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری شہید اور 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں، شہید شہری کی شناخت محمد دین جب کہ زخمی ہونے والوں کی شناخت 35 سالہ تسلیم، 22 سالہ جمیل، 12 سالہ عاقت اور جاوید کے نام سے ہوئی ہے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھی ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا موثر جواب دیا اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے والی بھارتی بھارتیوں چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے 2 چیک پوسٹس تباہ کردیں جب کہ بھارتی کی تباہ شدہ چوکیوں کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے بھارتی فوج کی فائرنگ کے بعد تمام اسکول بند کردیئے ہیں۔

[fb-post-embed url="https://www.facebook.com/OfficialDGISPR/videos/1782788365351943/"]
Load Next Story