اپیکا کا اساتذہ ٹیسٹ میں جعلسازی پر احتجاج کا اعلان

این ٹی ایس کے عملے نے اپنوںکو نوازا، 50 فیصد والوں کوبھی اہل قرار دیا جائے


Nama Nigar February 25, 2013
این ٹی ایس کے عملے نے اپنوںکو نوازا، 50 فیصد والوں کوبھی اہل قرار دیا جائے

آل پاکستان کلرک ایسو سی ایشن نے سندھ بھر میں محکمہ تعلیم میں ہونے والی بھرتیوں پر این ٹی ایس پر جعل سازی کا الزام لگاتے ہوئے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان کلر ک ایسو سی ایشن سندھ کے صدر زیڈ اے شیخ، جنرل سیکرٹری ایم اے بھرگڑی نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ این ٹی ایس کے عملے نے جعلسازی کرتے ہوئے سندھ بھر میں محکمہ تعلیم میں بھرتیوں کے ٹیسٹ میں اپنے ہی رشتے داروں کو نواز اور انہیں پاس کروایا ہے، میرٹ کی دھجیاں بکھیری گئی ایسے ٹیسٹ کو ایپکا رد کرتی ہے۔

2

انھوں نے کہا ہے ٹیچرز کی آسامی کیلیے ٹیسٹ ڈویژنل اور ضلعی سطح پر لیے جائیں اور میرٹ کو فروغ دیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ 50 فیصد تک نمبر حاصل کرنیوالے لوگوں کو بھی اہل قرار دیا جائے اور حق دار کو حق دیا جائے۔ این ٹی ایس کے ٹیسٹوں میں کرپشن کی تحقیقات کرائی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں