کرینہ کپور دن میں کتنے گھنٹے ورزش کرتی ہیں
کرینہ کپور گزشتہ ایک ہفتے سے روزانہ 10 گھنٹے تک ورزش کررہی ہیں، بھارتی میڈیا
بالی ووڈ کی بیگم اداکارہ کرینہ کپور خان بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش کے بعد فٹنس اور وزن میں کمی کے حوالے سے پریشان ہوگئی ہیں اورایسا لگتا ہے ان کے پاس ورزش کرنے کےعلاوہ اورکوئی کام ہی نہیں ہے۔
ناموراداکارہ کرینہ کپور خان کے وزن میں ان کے بیٹےتیمورکی پیدائش کے بعد اضافہ ہوگیا تھا تاہم کرینہ کافی عرصے سے اپنے وزن میں کمی کرنے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہیں تاکہ جلد سے جلد بالی ووڈ میں دوبارہ انٹری دے سکیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کرینہ کپور نے شاہ رخ خان کی دعوت ٹھکرا دی
بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ اپنی اگلی فلم ''ویرے دی ویڈنگ'' کے لیے وزن میں کمی کررہی ہیں تاکہ شوٹنگ جلد شروع کی جاسکے اور اس کے لیے روزانہ 10 گھنٹے تک جم میں ورزش کرتی رہتی ہیں، ان کی ٹرینر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کرینہ گزشتہ ایک ہفتے سے روزانہ 10 گھنٹے تک ورزش کررہی ہیں اور ان کے لئے باقاعدہ دہلی کے ایک ہوٹل میں ورزش کرنے کی مشین بھی سیٹ کی گئی ہے تاکہ انہیں ورک آؤٹ کرنے میں کوئی پریشانی نہ ہو۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کرینہ کپور نے بوبی دیول کا کیرئیر برباد کردیا
https://www.youtube.com/watch?v=lPgm6IhBudM
میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ ورزش کرنے کے ساتھ اپنی غذا پر بھی بھرپور توجہ دے رہی ہیں اور کم کیلوریزاورغذائیت سے بھرپورخوراک استعمال کررہی ہیں تاکہ جلد سے جلد پہلے کی طرح اسمارٹ اور خوبصورت نظرآئیں، کرینہ کی دن رات کی محنت کا نتیجہ بھی نظرآرہا ہےاورانہوں نے پہلے کے مقابلے میں کافی حد تک وزن کم کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ کرینہ کپورخان ان دنوں ریحا کپور کی فلم ''ویرے دی ویڈنگ''کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس کی شوٹنگ جلد ہی شروع کی جائے گی، فلم میں ان کے ساتھ سونم کپوراور سوارا بھاسکراہم کرداروں میں نظرآئیں گی۔