شہداد پور‘ غلط انجکشن لگنے سے 22سالہ خاتون ہلاک

متوفیہ 2بچوں کی ماں تھی، ورثا کا تھانے کے باہر دھرنا، ڈاکٹر گرفتار


Nama Nigar February 25, 2013
ورثاء نے واقعے کے خلاف شہداد پور تھانے پر دھرنا دیا اور ڈاکٹر کے خلاف ایف آئی آر داخل کرائی۔ فوٹو: فائل

شہداد کے نجی کلینک میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے 2بچوں کی حاملہ ماں ہلاک، ورثاء کا احتجاج، ڈاکٹر کو حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہداد پور کے نجی میڈیکل سینٹر میں اتوار کو آرتھو پیڈک ڈاکٹر رفیق جویو کے کلینک میں شہداد کے دیہی علاقے اللہ داد لغاری کی رہائشی 2بچوں کی ماں22سالہ عذرا لغاری زوجہ شاہد لغاری نے کمر کے درد کے علاج کیلیے رابطہ کیا، ڈاکٹر نے سینٹر کے اسٹور سے انجکشن منگوا کر خاتون کو لگا دیا۔تاہم گھر پہچنے سے قبل انکی بیوی نے درد میں مزید اضافہ ہو جانے کے باعث تڑپ تڑپ کے جان دے دی، متوفیہ کے شہر کے مطابق ڈاکٹر نے زائد المیعاد انجکشن استعمال کیا، جس کے سبب اس کی بیوی کا انتقال ہوا۔

5

ورثاء نے واقعے کے خلاف شہداد پور تھانے پر دھرنا دیا اور ڈاکٹر کے خلاف ایف آئی آر داخل کرائی، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر کو حراست میں لے لیا۔ دوسری جانب زیر حراست ڈاکٹر رفیق جویو نے صحافیوں کو بتایا کے متوفیہ کی ہلاکت اس کے شوہر کے تشدد کے سبب ہوئی ہے ، ڈاکٹر کے مطابق متوفیہ نے اسے بتایا کہ اس کے شوہر نے سخت تشدد کا نشانہ بنایا ہے اور اسکی پسلی بھی ٹوٹ گئی ہے، پولیس نے متوفیہ کی نعش پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کر دی جبکہ زیر حراست ڈاکٹر سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں