چیف سلیکٹر کی کال پر فون ہی نہیں اٹھایا تھا ایبٹ

موبائل کی آواز بند کرکے سو گیا، ریکارڈ پیغام سے اسکواڈ میں منتخب ہونے کا علم ہوا، کائل ایبٹ

کائل ایبٹ نے پہلے ٹیسٹ میں ہی 9 وکتٰں لےکر ریکارڈ قائم کردیا ہے ۔ فوٹو: فائل

سنچورین ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹنگ لائن پر تباہی بن کر نازل ہونے والے جنوبی افریقی بولر کائل ایبٹ نے انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے چیف سلیکٹر اینڈریو ہڈسن کا فون ہی نہیں اٹھایا تھا۔


موبائل کو 'سائلنٹ' پر لگا کر سوگیا تھا، ریکارڈ پیغام سے ٹیسٹ اسکواڈ میں منتخب ہونے کا علم ہوا۔ کائل ایبٹ کو جیک کیلس کے انجرڈ ہونے کی وجہ سے ٹیسٹ ڈیبیو کا موقع ملا ، انھوں نے پہلی اننگز میں 7 وکٹیں لے کر پاکستانی بیٹنگ لائن کو کھنڈر میں تبدیل کردیا۔ کائل ایبٹ بھارتی نژاد عمران خان کے بعد ڈومیسٹک سائیڈ ڈولفنز کی جانب سے ملک کی نمائندگی کرنے والے پہلے کھلاڑی ہیں، عمران نے 2009 میںصرف ایک انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا۔ کائل ایبٹ نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ گذشتہ منگل کی صبح 7 بجے کنوینر آف سلیکٹرز اینڈریو ہڈسن نے مجھے فون کیا، ان کا نمبر میرے موبائل میں محفوظ نہیں تھا میں نے نیند کے عالم میں فون پر نظر ڈالی اور اس کو سائلنٹ پر لگاکر خود سوگیا بعد میں جب اٹھ کر پیغام سنا تو میں نے کہا کہ اب مجھے ان کو کال کرنے کی ضرورت ہے۔

ایبٹ نے کہا کہ سنچورین ٹیسٹ کے آغاز سے قبل جمعرات کو جب میں نیٹ میں بولنگ کررہا تھا کوچ گیری کرسٹن میرے قریب آئے اور کہا کہ ہوسکتا کہ مجھے کل میچ کھیلنا پڑے کیونکہ کیلس ابھی پوری طرح فٹ نہیں، میں نے سوچا کہ ایسا ہوہی نہیں سکتا کیلس کافی مضبوط جسم کے مالک اور وہ کسی بھی حال میں کھیل سکتے ہیں مگر دوپہر کے بعد کرسٹن دوبارہ میرے پاس آئے اور بتایا کہ میں الیون میں شامل ہوں۔ ایبٹ کے لیے یہ ایک یادگار لمحہ تھاان کو موقع ملنے کا یقین تو تھا مگر یہ نہیں جانتے تھے کہ یہ وقت اتنی جلد آجائے گا، انھوں نے کہا کہ میں گذشتہ دو روز سے اچھی طرح سو نہیں سکا ہوں، میں کافی نروس تھا مگر اب میں نے خود پر کنٹرول کرلیا ہے۔
Load Next Story