سلمان خان اورعمران ہاشمی ایک ساتھ کمال دکھانےکے لیےتیار

سلمان خان اور عمران ہاشمی فلم ’’ریس‘‘ کے دوسرے سیکیول میں ایک ساتھ کام کریں گے

فلم ’’ریس3‘‘میں عمران ہاشمی سیکنڈ ہیرو کے روپ میں نظر آئیں گے؛فوٹوفائل

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اور فلموں میں بولڈ کردار کرنے کے حوالے سے مشہور اداکار عمران ہاشمی پہلی بار ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہونے جارہے ہیں۔

2008 میں ریلیز ہوئی سیف علی خان، بپاشا باسو اور کترینہ کیف کی فلم ''ریس'' کی شاندار کامیابی کے بعد 2013 میں فلم کا سیکوئل'' ریس2 ''کے نام سے بنایا گیا، اس فلم میں بھی پہلی فلم کی طرح سیف علی خان نے مرکزی کردارنبھایا تھا تاہم اس باربپاشا اور کترینہ کی جگہ جیکولین فرنینڈس، دپیکا پڈوکون اور جان ابراہیم بھی مرکزی کرداروں میں نظر آئے تھے، فلم توقع کے مطابق تو بزنس نہ کرسکی تھی لیکن باکس آفس پرناکام بھی نہیں ہوئی تھی اوراب فلم کا تیسرا حصہ بنایاجارہا ہے جس میں سیف علی خان کی جگہ سلمان خان مرکزی کردارادا کریں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سلمان اورعمران ہاشمی کو پاکستان میں پسند کیا جاتا ہے


سلمان خان کی مقبولیت کے پیش نظر فلم میں اس بارسیف علی خان کی جگہ سلمان کو شامل کیا گیا ہے تاکہ شائقین کی زیادہ تعداد سینما کا رخ کرے ،میڈیارپورٹس کے مطابق کچھ عرصہ قبل فلم میں سلمان کے ساتھ اداکار سدھارتھ ملہوترا کو لیے جانے کی باتیں میڈیا میں گردش کررہی تھیں لیکن فلم کے ہدایت کار کے سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ معاملات طے نہ ہوسکے اور اب ان کی جگہ فلم میں عمران ہاشمی نظر آئیں گے۔

فلم کی ہدایت کاری کے فرائض بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا انجام دیں گے، ریمو اس سے قبل فلم''اے بی سی ڈی'' اور ''اے بی سی ڈی ٹو'' کی ہدایت کاری کے فرائض انجام دے چکے ہیں، فلم کی شوٹنگ رواں ماہ شروع کردی جائے گی، جب کہ فلم ''ریس3 ''میں جیکولین فرنینڈس اور ڈیزی شاہ بھی نظر آئیں گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران ہاشمی كا موازنہ سلمان خان سے ہونے لگا

واضح رہے کہ سلمان خان اور عمران ہاشمی نے اس سے قبل کسی اور فلم میں کام نہیں کیا ہے لہٰذا دونوں کے مداح اپنے پسندیدہ اداکاروں کو ایک ساتھ اسکرین پر دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔
Load Next Story