بھارتی ریونیو کی وجہ سے دنیا کے کرکٹرز مالدار ہیں ڈین جونز

مالدار افراد ہر وہ چیز حاصل کرلیتے ہیں جو وہ چاہتے ہیں، بھارتی کرکٹ بورڈ کا معاملہ بھی مختلف نہیں،ڈین جونز


Sports Desk February 25, 2013
بھارت کے پاس ہمیشہ سے کرکٹ دیکھنے والوں کی تعداد زیادہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس کی آمدنی بھی بہت ہے۔فوٹو : فائل

سابق آسٹریلین بیٹسمین ڈین جونز کا کہنا ہے کہ بھارتی اثر ورسوخ نے کرکٹ کو دنیا کے مقبول کھیلوں میں شامل کردیا ہے۔اس کھیل کو صرف بھارت سے 80 فیصد ریونیو حاصل ہوتا ہے، جس کی وجہ سے دنیا بھر میں کرکٹ کھیلنے والے ممالک اور کھلاڑی زیادہ مالدار ہیں ۔

ان کا کہنا ہے کہ عام طور پر مالدار افراد ہر وہ چیز حاصل کرلیتے ہیں جو وہ چاہتے ہیں، بھارتی کرکٹ بورڈ کا معاملہ مختلف نہیں، وہ اپنی طاقت کو بہت محفوظ رکھتا ہے اور اس کا انتہائی ہوشیاری سے استعمال کرتا ہے، بیشتر شائقین اور کرکٹ لیڈرز سوچتے ہیں کہ یہ گیم کے لیے بری چیز ہے لیکن میں نہیں سمجھتا۔ جونز مزید کہتے ہیں کہ بھارتی حکام نے کرکٹ میں بہت سرمایہ کاری کی ہے اوروہی اس کی ادائیگی بھی وقت پر کرتے ہیں، دیگر ممالک بھارت پر انحصار کرتے ہیں۔

بھارت کے پاس ہمیشہ سے کرکٹ دیکھنے والوں کی تعداد زیادہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس کی آمدنی بھی بہت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ بھارتی بورڈ اپنی رقم کی بڑی مقدار گراس روٹ پر کرکٹ کے فروغ کے لیے استعمال کرتا ہے جہاں ہر سال 55 ہزار سے زائد میچز کھیلے جاتے ہیں۔ بورڈ ہر سال سابق کھلاڑیوں کو پینشن کی مد میں لاکھوں روپے ادا کرتا ہے ، بھارت نے جنوبی افریقہ کو بھی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی اور بنگلہ دیش کو ٹیسٹ اسٹیٹس کے لیے مدد دی۔ جونز نے کہا کہ بی سی سی آئی کی گیم میں طاقتور پوزیشن پر کرکٹ کو فائدہ پہنچا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں