میسی نے ایک اور فتح بارسلونا کی جھولی میں ڈال دی

لیونل میسی نے گول کرکے بارسلونا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے برتری دلادی۔

لیونل میسی اسپینیش لیگ میں بارسلونا کی نمائندگی کررہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

اسپینش لیگ میں لیونل میسی کے بروقت گول کی بدولت بارسلونا نے سویلا کو 2-1 سے شکست دیدی۔

ایک گول خسارے کے باوجود آٹھ منٹ میں دو گول سے 15پوائنٹس اضافے کے ساتھ اپنی برتری کو مستحکم کرلیا۔ میچ کے 42ویں منٹ میں سیویلا کے البرٹو بوٹیانے ایک گول کرکے اپنی ٹیم کو فوقیت دلادی تھی۔ دوسرا ہاف شروع ہونے کے 10 منٹ بعد ہی بارسلوناکے ڈیوڈ ولا نے گول کرکے میچ ایک، ایک سے برابر کردیااور آٹھ منٹ بعد ہی لیونل میسی نے دوسرا گول کرکے ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے برتری دلادی جسے سویلا کے کھلاڑی میچ کے آخری منٹ تک برابر نہ کرسکے۔


بارسلونا کو اب منگل کو اسپینش کپ کے سیمی فائنل سیکنڈ لیگ میں ریئل میڈرڈ کا سامنا کرنا ہوگا جن کے ساتھ ان کا میچ ایک، ایک سے ڈرا ہوگیا تھا۔ سویلا کو ہوم گراؤنڈ پر ہرانے میں بارسلونا کو اسی چیلنج کا سامنا کرنا پڑا جو اسے اس سے قبل اے سی میلان کو 2-0 سے ہرانے میں پیش آیا تھا۔ ریئل میڈرڈ کو بھی ڈیپورٹیوو لا کرونا کیساتھ میچ میں اسی قسم کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا جب وہ ہاف ٹائم تک ایک گول سے ہاررہے تھے لیکن دوسرے ہاف میں کاکا اور گونزیلو ہگوین کے گولز نے انھیں فتح کا راستہ دکھایا۔

میڈرڈ باس جوز مورنہونے منگل کو بارسلونا کے ساتھ مقابلے میں اپنی ارادے مضبوط کرلیے ہیں کیونکہ انھوں نے رونالڈو، میسٹ اوزل اور سمیع کھیدرا کو ٹیم سے نکال کر اس بینچ پر بٹھا دیا ہے جس پرگزشتہ ہفتے کی رایو ویلیسانو پر دو، صفر کی جیت میں کی گئی سات تبدیل شدہ کھلاڑی بھی موجود ہیں ۔ ویلنشیا دو گول سے ہارنے کے بعد گیم میں واپس آئی اور جوناز کے دو گولز کے ساتھ ریئل زاراگوزا سے میچ دو، دو سے ڈرا کرکے پانچویں پوزیشن پر آگئی ۔ میچ کے پہلے ہاف میں زاراگوزا کے اپونو نے پنالٹی کے ذریعے اور پوسٹیگا نے گول کیے۔ دریں اثناء ریئل ملورکا باٹم تھری میں ہی موجود ہے کیونکہ آخری 19 منٹ میں انھیں گیتافے کے تین گولز کی وجہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ملورکا کی طرف سے جی دوس سنتوش نے گول اسکور کیا جبکہ گیتافے کی جانب سیڈائیگو کاسترو نے پینالٹی پراورکولنگا نے دو گول بنائے۔
Load Next Story