کامن ویلتھ گیمز کی مشعل کیلئے لاہور میں تقریب

حضوری باغ میں ہونے والی تقریب میں سابق کھلاڑیوں سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

حضوری باغ میں ہونے والی تقریب میں سابق کھلاڑیوں سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔ فوٹو: فائل

کامن ویلتھ گیمز کی کوئنز بیٹن ریلے کی تقریب حضوری باغ میں ہوئی جس میں سابق کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔


آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ، صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ اور پاکستان کے معمر ترین اتھلیٹ عبدالغور بھی موجود تھے۔ اتھلیٹس شاہی قلعہ سے بیٹن اٹھائے ہوئے تقریب میں پہنچے جس کے بعد مقامی اسکول میں اس کا شاندار استقبال ہوا۔

کوئنز بیٹن کامن ویلتھ میں شامل 71 ممالک کے سفر پر نکلی ہے۔ ایونٹ کے میزبان صدر پی او اے جنرل ریٹائرڈ عارف حسن کا کہنا تھا کہ پاکستان دولت مشترکہ کھیلوں میں بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ قبرص سے پاکستان پہنچنے والی کوئینز بیٹن ریلے کا سفر آج اختتام پذیر ہورہا ہے جس کے بعد مشعل شام کو بھارت روانہ ہوجائے گی۔
Load Next Story